Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ دوم (2)
332 - 432
طرف وُضو کرے۔ (1) 

    تنبیہ :    جو نَجاست دکھائی دیتی ہے اس کو مرئیہ اور جو نہیں دکھائی دیتی اسے غیر مرئیہ کہتے ہیں۔

    مسئلہ ۱۴: ایسے حوض پر اگر بہت سے لوگ جمع ہو کر وُضو کریں تو بھی کچھ حَرَج نہیں اگرچہ وُضو کا پانی اس میں گرتا ہو، ہاں اس میں کُلّی کرنا یا ناک سنکنا نہ چاہیے کہ نظافت کے خلاف ہے۔ (2) 

    مسئلہ ۱۵: تالاب یا بڑا حوض اُوپر سے جَم گیا مگر بَرف کے نیچے پانی کی لنبائی چوڑائی متصل بقدرِ دَہ در دَہ ہے اور سوراخ کرکے اس سے وُضو کیا جائز ہے اگرچہ اس میں نَجاست پڑ جائے اور اگر متصل دَہ در دَہ نہیں اور اس میں نَجاست پڑی تو ناپاک ہے، پھراگر نَجاست پڑنے سے پہلے اس میں سوراخ کر دیا اور اس سے پانی اُبل پڑا تو اگر بقدر دَہ در دَہ پھیل گیا تو اب نَجاست پڑنے سے بھی پاک رہے گا اور اس میں دَل کا وہی حکم ہے جو اوپر گزرا۔ (3) 

    مسئلہ ۱۶: اگر تالابِ خشک میں نَجاست پڑی ہو اور مینھ برسا اور اس میں بہتا ہوا پانی پاک اس قدر آیا کہ بہاؤ رکنے سے پہلے دَہ در دَہ ہو گیا تو وہ پانی پاک ہے اوراگر اس مینھ سے دَہ در دَہ سے کم رہا دوبارہ بارش سے دَہ در دَہ ہوا تو سب نجس ہے۔ ہاں اگر وہ بھر کر بہ جائے تو پاک ہو گیا اگرچہ ہاتھ دو ہاتھ بہا ہو۔ (4) 

    مسئلہ ۱۷: دَہ در دَہ پانی میں نَجاست پڑی پھر اس کا پانی دہَ دردَہ سے کم ہو گیا تو وہ اب بھی پاک ہے (5) ہاں اگر وہ نَجاست اب بھی اس میں باقی ہو اور دکھائی دیتی ہو تو اب ناپاک ہو گیا اب جب تک بھر کربہ نہ جائے پاک نہ ہوگا۔ 

    مسئلہ ۱۸: چھوٹا حوض ناپاک ہو گیا پھر اس کا پانی پھیل کر دہ در دہ ہو گیا تو اب بھی ناپاک ہے مگر پاک پانی اگراسے بہا دے تو پاک ہو جائے گا۔ (6) 

    مسئلہ ۱۹: کوئی حوض ایساہے کہ اُوپر سے تنگ اور نیچے کشادہ ہے یعنی اوپر دَہ در دَہ نہیں اور نیچے دَہ دردَہ یازِیادہ ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار'' و''ردالمحتار''، کتاب الطہارۃ، باب المیاہ، مطلب: لو دخل الماء من اعلی... إلخ، ج۱، ص۳۷۵. 

2۔۔۔۔۔۔ ''منیۃ المصلي''، فصل في الحیاض، الحوض إذا کان عشرا في عشر، ص۶۷. 

و''الفتاوی الرضویۃ''، ج۲، ص۲۷۲. 

3۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار'' و''ردا لمحتار''، کتاب الطہارۃ، باب المیاہ، مطلب: لودخل الماء من اعلی... إلخ، ج۲، ص۳۸۰. 

4۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الرضویۃ''، ج۲، ص۳۷۰. 

5۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطہارۃ، الباب الثالث في المیاہ، الفصل الأوّل، ج۱، ص۱۹. 

6۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطہارۃ، الباب الثالث في المیاہ، الفصل الأوّل، ج۱، ص ۱۹، ۱۷.
Flag Counter