| بہارِشریعت حصّہ دوم (2) |
بعدصحت سر دھو ڈالے باقی غُسل کے اعادہ کی حاجت نہیں۔ (1)
مسئلہ ۷: پکانے والے کے ناخن میں آٹا، لکھنے والے کے ناخن وغیرہ پر سیاہی کا جرم، عام لوگوں کے لیے مکّھی مچھر کی بیٹ اگر لگی ہو تو غُسل ہو جائیگا۔ ہاں بعد معلوم ہونے کے جدا کرنا اور اس جگہ کو دھونا ضروری ہے پہلے جو نماز پڑھی ہوگئی۔ (2)غُسل کی سنتیں (3)
(۱) غُسل کی نیت کر کے پہلے
(۲) دونوں ہاتھ گٹوں تک تین مرتبہ دھوئے پھر
(۳) استنجے کی جگہ دھوئے خواہ نَجاست ہو یا نہ ہو پھر
(۴) بدن پر جہاں کہیں نَجاست ہو اس کو دور کرے پھر
(۵) نماز کا سا وُضو کرے مگر پاؤں نہ دھوئے،ہاں اگر چوکی یا تختے یا پتھر پر نہائے تو پاؤں بھی دھولے پھر
(۶) بدن پر تیل کی طرح پانی چُپَڑ لے خصوصا ً جاڑے میں پھر
(۷) تین مرتبہ دہنے مونڈھے پر پانی بہائے پھر
(۸) بائیں مونڈھے پر تین بار پھر
(۹) سر پر اور تمام بدن پر تین بار پھر
(۱۰) جائے غُسل سے الگ ہو جائے،اگر وُضو کرنے میں پاؤں نہیں دھوئے تھے تو اب دھولے اور
(۱۱) نہانے میں قِبلہ رُخ نہ ہو اور
(۱۲) تمام بدن پر ہاتھ پھیرے اور
(۱۳) ملے اور
(۱۴) ایسی جگہ نہائے کہ کوئی نہ دیکھے اور اگر یہ نہ ہو سکے تو ناف سے گھٹنے تک کے اعضا کا سِتْر تو ضروری ہے، اگر اتناــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الرضویۃ'' ، ج۱، ص۴۵۶، ۴۶۱. 2۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الرضویۃ''، ج۱، ص۴۵۵. 3۔۔۔۔۔۔ لفظ پھر کے ساتھ جس سنت کا بیان ہوا اُس میں وہ شے فی نفسہ بھی سنت ہے اور اُسکا ترتیب کے ساتھ ہونا بھی تو اگر کسی نے خلافِ ترتیب کیا مثلاً پہلے بائیں مونڈھے پر پانی بہایا پھر داہنے پر تو سنت ترتیب ادا نہ ہوئی۔ ۱۲منہ