اَللّٰھُمَّ اَرِحْنِیْ رَائِحَۃَ الْجَنَّۃِ وَلَا تُرِحْنِیْ رَائِحَۃَ النَّارِ(2)
اَللّٰھُمَّ بَیِّضْ وَجْھِیْ یَوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْہٌ وَ تَسْوَدُّ وُجُوْہٌ (3)
(۵۱) داہنا ہاتھ دھوتے وقت
اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِيْ کِتَابِیْ بِیمِیْنِیْ وَحَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْراً (4)
(۵۲) بایاں ہاتھ دھوتے وقت
اَللّٰھُمَّ لَا تُعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِشِمَالِیْ وَلَا مِنْ وَّرَآءِ ظَھْرِیْ(5)
اَللّٰھُمَّ اَظِلَّنِیْ تَحْتَ عَرْشِکَ یَوْمَ لَا ظِلَّ الِاَّ ظِلَّ عَرْشِکَ (6)
(۵۴) کانوں کا مسح کرتے وقت
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ الَّذِینَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَہٗ (7)
(۵۵) گردن کا مسح کرتے وقت
اَللّٰھُمَّ اَعْتِقْ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ (8)
(۵۶) داہنا پاؤں دھوتے وقت
اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْ قَدَمِیْ عَلَی الصِّرَاطِ یَوْمَ تَزِلُّ الْاَقْدَامُ (9)
(۵۷) بایاں پاؤں دھوتے وقت
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ ذَنْبِیْ مَغْفُوْرًا وَسَعْیِیْ مَشْکُورًا وَ تِجَارَتِیْ لَنْ تَبُوْرَ (10)
پڑھے یا سب جگہ دُرود شریف ہی پڑھے اور یہی افضل ہے۔ اور
(۵۸) وُضو سے فارغ ہوتے ہی یہ پڑھے
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ (11)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔ اے اﷲ (عزوجل) تو میری مدد کر کہ قرآن کی تلاوت اور تیرا ذکر و شکر کروں اور تیری اچھی عبادت کروں۔ ۱۲
2۔۔۔۔۔۔ اے اﷲ (عزوجل) تو مجھ کو جنت کی خوشبو سُونگھا اور جہنم کی بُو سے بچا۔ ۱۲
3۔۔۔۔۔۔ اے اﷲ (عزوجل) تو میرے چہرے کو اجالا کر جس دن کہ کچھ مونھ سفید ہوں گے اور کچھ سیاہ۔۱۲
4۔۔۔۔۔۔ اے اﷲ (عزوجل) میرا نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دے اور مجھ سے آسان حساب کرنا۔ ۱۲
5۔۔۔۔۔۔ اے اﷲ (عزوجل) میرا نامہ اعمال نہ بائیں ہاتھ میں دے اور نہ پیٹھ کے پیچھے سے۔ ۱۲
6۔۔۔۔۔۔ اے اﷲ (عزوجل) تو مجھے اپنے عرش کے سایہ میں رکھ جس دن تیرے عرش کے سایہ کے سوا کہیں سا یہ نہ ہو گا۔ ۱۲
7۔۔۔۔۔۔ اے اﷲ (عزوجل) مجھے ان میں کر دے جو بات سنتے ہیں اور اچھی بات پر عمل کرتے ہیں۔ ۱۲
8۔۔۔۔۔۔ اے اﷲ (عزوجل) میری گردن آگ سے آزاد کر دے۔ ۱۲
9۔۔۔۔۔۔ اے اﷲ (عزوجل) میرا قدم پل صراط پر ثابت قدم رکھ جس دن کہ اس پر قدم لغزش کریں گے۔۱۲
10۔۔۔۔۔۔ اے اﷲ (عزوجل) میرے گناہ بخش دے اور میری کوشش بار آور کر دے اور میری تجارت ہلاک نہ ہو۔ ۱۲
11۔۔۔۔۔۔ الٰہی تو مجھے توبہ کرنے والوں اور پاک لوگوں میں کر دے۔ ۱۲