Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16)
466 - 660
    حدیث ۲: بیہقی نے شعب الایمان میں براء بن عازب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''جو شخص دوپہر سے پہلے چار رکعتیں (نماز چاشت)پڑھے تو گویا اس نے شبِ قدر میں پڑھیں اور دو مسلمان مصافحہ کریں تو کوئی گناہ باقی نہ رہے گا، مگر جھڑ جائے گا۔'' (1) 

    حدیث ۳: صحیح بخاری میں قتادہ سے روایت ہے، کہتے ہیں میں نے انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے دریافت کیا کیا اصحاب رسول اﷲ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم میں مصافحہ کا دستور تھا؟کہا:''ہاں۔''(2) 

    حدیث ۴: امام مالک نے عطاء خراسانی سے روایت کی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''آپس میں مصافحہ کرو، دل کی کپٹ جاتی رہے گی(3) اور باہم ہدیہ کرو، محبت پیدا ہوگی اور عداوت نکل جائے گی۔'' (4) 

    حدیث ۵: امام احمدنے انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: ''جب دو مسلمانوں نے ملاقات کی اور ایک نے دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیا(مصافحہ کیا)تو اﷲتعالٰی کے ذمہ میں یہ حق ہے کہ ان کی دعا کو حاضر کردے اور ہاتھ جدا نہ ہونے پائیں گے کہ ان کی مغفرت ہوجائے گی اور جو لوگ جمع ہو کر اﷲتعالٰی کا ذکر کرتے ہیں اور سوا رضائے الٰہی کے ان کا کوئی مقصد نہیں ہے تو آسمان سے منادی ندا دیتا ہے کہ کھڑے ہوجاؤ!تمھاری مغفرت ہوگئی، تمھارے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دیا گیا۔'' (5) 

    حدیث ۶: طبرانی نے سلمان رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: ''مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی سے ملے اور ہاتھ پکڑے (مصافحہ کرے)تو ان دونوں کے گناہ ایسے گرتے ہیں جیسے تیز آندھی کے دن میں خشک درخت کے پتے اور ان کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں، اگرچہ سمندرکی جھاگ برابر ہوں۔'' (6) 

حدیث ۷: ابن النجار نے ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہماسے روایت کی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: ''جو مسلمان اپنے بھائی سے مصافحہ کرے اور کسی کے دل میں دوسرے سے عداوت نہ ہو
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''شعب الإیمان''،باب في مقاربۃ وموادۃ أھل الدین، فصل في المصافحۃ...إلخ،الحدیث:۸۹۵۵،ج۶،ص۴۷۴.

2۔۔۔۔۔۔ ''صحیح البخاري''،کتاب الإستئذان باب المصافحۃ،الحدیث:۶۲۶۳،ج۴،ص۱۷۷.

3۔۔۔۔۔۔ یعنی کینہ ختم ہوجائے گا۔ 

4۔۔۔۔۔۔ ''الموطأ'' للإمام مالک،کتاب حسن الخلق،باب ماجاء فيالمھاجرۃ،الحدیث:۱۷۳۱،ج۲،ص۴۰۷.

5۔۔۔۔۔۔ ''المسند ''للإمام أحمد بن حنبل،الحدیث:۱۲۴۵۴، ۱۲۴۵۶،ج۴،ص۲۸۶.

6۔۔۔۔۔۔ ''المعجم الکبیر''،الحدیث:۶۱۵۰،ج۶،ص۲۵۶.
Flag Counter