| بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16) |
میرے پاس سے گزرے اور یہ فرمایا :''کیا تم ان لوگوں کی طرح بیٹھتے ہو، جن پر خدا کا غضب ہے۔''(1)
حدیث ۱۱: ابو داود نے جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہتے ہیں کہ جب ہم نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کی خدمت میں حاضر ہوتے تو وہاں بیٹھ جاتے جہاں مجلس ختم ہوتی یعنی مجلس کے کنارہ پر بیٹھتے اسے چیر کر اندر نہیں گھستے۔ (2)
حدیث ۱۲: طبرانی نے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''جب کوئی شخص کسی قوم کے پاس آئے اور اس کی خوشنودی کے لیے وہ لوگ جگہ میں وسعت کردیں، تو اللہ عزوجل پر حق ہے کہ ان کو راضی کرے۔'' (3)
حدیث ۱۳: ابو داود نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''چند کلمات ہیں کہ جو شخص مجلس سے فارغ ہو کر ان کو تین مرتبہ کہہ لے گا۔ اللہ تعالٰی اس کے گناہ مٹا دے گا اور جو شخص مجلس خیر و مجلس ذکر میں ان کو کہے گا ،تو اﷲعزوجل ان کو اس خیر پر مہر کردے گا ،جس طرح کوئی شخص انگوٹھی سے مہر کرتا ہے۔ وہ یہ ہیں:سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ.''(4)
حدیث ۱۴: حاکم نے مستدرک میں ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''جو لوگ دیر تک کسی جگہ بیٹھے اور بغیر ذکراللہ اور نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم پر درود پڑھے وہاں سے متفرق ہوگئے۔ انھوں نے نقصان کیا اگراللہ عزوجل چاہے عذاب دے اور چاہے تو بخش دے۔ (5)
حدیث ۱۵: بزار نے انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: ''جب بیٹھو جوتے اتار لو ،تمھارے قدم آرام پائیں گے۔'' (6)
حدیث ۱۶: صحیح مسلم میں جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی، کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے پاؤں پر پاؤں رکھنے سے منع فرمایا ہے، جبکہ چت لیٹا ہو۔ (7)ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''،کتاب الأدب، باب في الجلسۃ المکروھۃ، الحدیث:۴۸۴۸،ج۴،ص۳۴۵. 2۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق، باب في التحلق، الحدیث:۴۸۲۵،ج۴،ص۳۳۹. 3۔۔۔۔۔۔ ''کنزالعمال''،کتاب الصحبۃ، رقم: ۲۵۳۷۰، ج۹، ص۵۸. 4۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''،کتاب الأدب، باب في کفارۃ المجلس، الحدیث:۴۸۵۷،ج۴،ص۳۴۷. 5۔۔۔۔۔۔ ''المستدرک''،کتاب الدعاء والتکبیر...إلخ، باب ما عمل آدمی من عمل...إلخ، الحدیث:۱۸۶۹،ج۲،ص۱۶۸. 6۔۔۔۔۔۔ ''کنزالعمال''،کتاب الصحبۃ، رقم: ۲۵۳۹۰، ج۹، ص۵۹. 7۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''،کتاب اللباس...إلخ، باب فی منع الإستلقاء..إلخ، الحدیث:۷۲۔(۲۰۹۹)،ص۱۱۶۲.