Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16)
422 - 660
    حدیث ۹: ابو داود نے ابن ابی ملیکہ سے روایت کی، کہ کسی نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہاسے کہا کہ ایک عورت (مردوں کی طرح) جوتے پہنتی ہے۔ انھوں نے فرمایا:رسول اﷲ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے مردانی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔(1)

     یعنی عورتوں کو مردانہ جوتا نہیں پہننا چاہیے، بلکہ وہ تمام باتیں جن میں مردوں اور عورتوں کا امتیاز ہوتا ہے، ان میں ہ ر ایک کودوسرے کی وضع اختیار کرنے سے ممانعت ہے، نہ مرد عورت کی وضع اختیار کرے، نہ عورت مرد کی۔ 

    حدیث ۱۰: ابو داود نے عبداﷲ بن بریدہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ کسی نے فضالہ بن عبید رضی اللہ تعالٰی عنہ سے کہا کہ کیا بات ہے کہ آپ کو پراگندہ سردیکھتا ہوں؟ انھوں نے کہا، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم ہم کو کثرتِ ارفاہ یعنی بنے سنورے رہنے سے منع فرماتے تھے۔ اُس نے کہا، کیا بات ہے کہ آپ کو ننگے پاؤں دیکھتا ہوں؟ انھوں نے کہا، کہ رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہم کو حکم فرماتے کہ کبھی کبھی ہم ننگے پاؤں رہیں۔ (2) 

    مسئلہ ۱: بال کے چمڑے کی جوتیاں جائز ہیں، بلکہ حضور اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے بعض مرتبہ اس قسم کی نعلین استعمال فرمائی ہیں۔ لوہے کی کیلوں سے سلے ہوئے جوتے جائز ہیں، بلکہ اس زمانے میں ایسے بہت جوتے بنتے ہیں جن کی سلائی کیلوں سے ہوتی ہے۔ (3) (عالمگیری)
انگوٹھی اور زیور کا بیان
    حدیث ۱: صحیح مسلم میں انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے جب یہ ارادہ فرمایا کہ کسریٰ و قیصر و نجاشی کو خطوط لکھے جائیں تو کسی نے یہ عرض کی، کہ وہ لوگ بغیر مہ رکے خط کو قبول نہیں کرتے، حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، جس میں یہ نقش تھا ''محمدرسول اﷲ ۔'' (4) 

    امام بخاری کی روایت میں ہے، کہ ''انگوٹھی کا نقش تین سطر میں تھا۔

     ایک سطر میں محمد ، دوسری میں رسول، تیسری میں اﷲ۔''(5)

    حدیث ۲: صحیح بخاری و مسلم میں ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما سے روایت ہے، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''،کتاب اللباس، باب في لباس النساء...إلخ، الحدیث:۴۰۹۹،ج۴،ص۸۴. 

2۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''،کتاب الترجل، باب النھی عن کثیر من الارفاہ...إلخ، الحدیث:۴۱۶۰،ج۴،ص۱۰۲. 

3۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع في اللبس...إلخ،ج۵،ص۳۳۳. 

4۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''،کتاب اللباس،باب فی اتخاذ النبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتما...إلخ،الحدیث:۵۶۔(۲۰۹۲)،ص۱۱۵۹.

5۔۔۔۔۔۔ ''صحیح البخاري''،کتاب اللباس، باب ہل یجعل نقش الخاتم ثلاثۃ أسطر،الحدیث:۵۸۷۸،ج۴،ص۷۱.
Flag Counter