| بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16) |
مسئلہ ۲: عمامہ کو جب پھر سے باندھنا ہو تو اسے اتار کر زمین پر پھینک نہ دے، بلکہ جس طرح لپیٹا ہے اُسی طرح اودھیڑا جائے۔ (1) (عالمگیری)
مسئلہ ۳: ٹوپی پہننا خود حضور اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم سے ثابت ہے۔ (2) (عالمگیری)مگر حضور علیہ الصلوۃ والسلام عمامہ بھی باندھتے تھے یعنی عمامہ کے نیچے ٹوپی ہوتی اور یہ فرمایاکہ ''ہم میں اور اُن میں فرق ٹوپی پر عمامہ باندھنا ہے۔''(3)یعنی ہم دونوں چیزیں رکھتے ہیں اور وہ صرف عمامہ ہی باندھتے ہیں، اس کے نیچے ٹوپی نہیں رکھتے۔ چنانچہ یہاں کے کفار بھی اگر پگڑی باندھتے ہیں تو اس کے نیچے ٹوپی نہیں پہنتے۔
بعض نے حدیث کا یہ مطلب بیان کیا کہ صرف ٹوپی پہننا مشرکین کا طریقہ ہے، مگر یہ قول صحیح نہیں کیونکہ مشرکینِ عرب بھی عمامہ باندھا کرتے تھے۔
مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں مذکور ہے کہ حضور اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کا چھوٹا عمامہ سات ہاتھ کا اور بڑا عمامہ بارہ ہاتھ کا تھا۔ (4)بس اسی سنت کے مطابق عمامہ رکھے، اس سے زیادہ بڑا نہ رکھے۔ بعض لوگ بہت بڑے عمامے باندھتے ہیں، ایسا نہ کرے کہ سنت کے خلاف ہے۔ مارواڑ کے علاقے میں بہت سے لوگ پگڑیاں باندھتے ہیں، جو بہت کم چوڑی ہوتی ہیں اور چالیس پچاس گز لمبی ہوتی ہیں، اس طرح کی پگڑیاں مسلمان نہ باندھیں۔متفرق مسائل:
بزرگانِ دین، اولیا و صالحین کے مزاراتِ طیبہ پر غلاف ڈالنا جائز ہے، جبکہ یہ مقصود ہو کہ صاحبِ مزار کی وقعت نظر عوام میں پیدا ہو، اُن کا ادب کریں اُن کے برکات حاصل کریں۔ (5) (ردالمحتار)
مسئلہ ۴: یادداشت کے لیے یعنی اس غرض سے کہ بات یاد رہے بعض لوگ رومال یا کمر بند میں گرہ لگالیتے ہیں یا کسی جگہ انگلی وغیرہ پر ڈورا باندھ لیتے ہیں، یہ جائز ہے اور بلاوجہ ڈورا باندھ لینا مکروہ ہے۔ (6) (درمختار)
مسئلہ ۵: گلے میں تعویذ لٹکانا جائز ہے، جبکہ وہ تعویذ جائز ہو یعنی آیاتِ قرآنیہ یا اسماء الٰہیہ (7)یا ادعیہ (8) سے تعویذ کیاـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الکراھیۃ،الباب التاسع في اللبس...إلخ،ج۵،ص۳۳۰. 2۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق. 3۔۔۔۔۔۔ ''سنن الترمذي''،کتاب اللباس، باب العمائم علی القلانس،الحدیث:۱۷۹۱،ج۳،ص۳۰۵. 4۔۔۔۔۔۔ ''مرقاۃ المفاتیح''شرح''مشکاۃ المصابیح''،کتاب اللباس،الباب الثانی،تحت الحدیث:۴۳۴۰،ج۸، ص۱۴۸. 5۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''،کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في اللبس،ج۹،ص۵۹۹. 6۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في اللبس،ج۹،ص۵۹۹. 7۔۔۔۔۔۔ اﷲ تعالٰی کے ناموں۔ 8۔۔۔۔۔۔ دعاؤں۔