Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16)
414 - 660
باندھنا بھی منع ہے۔ ان سب میں یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ یہ چیز چار انگل سے کم ہے کیونکہ یہ چیز پوری ریشم کی ہے۔ سونے چاندی کی زنجیر گھڑی میں لگا کر اس کو گلے میں پہننا یا کاج میں لٹکانا یا کلائی پر باندھنا منع ہے۔ (1) (ردالمحتار)بلکہ دوسری دھات مثلاً تانبے، پیتل، لوہے وغیرہ کی چینوں کا بھی یہی حکم ہے، کیونکہ ان دھاتوں کا بھی پہننا ناجائز ہے اور اگر ان چیزوں کو لٹکایا نہیں اور نہ کلائی پر باندھا بلکہ جیب میں پڑی رہتی ہیں تو ناجائز نہیں کہ ان کے پہننے سے ممانعت ہے، جیب میں رکھنا منع نہیں۔ 

    مسئلہ ۲۳: قرآن مجید کا جزدان ایسے کپڑے کا بنایا جس کا پہننا ممنوع ہے تو اس میں قرآن مجید رکھ سکتا ہے، مگر اُس میں فیتا لگا کر گلے میں ڈالنا ممنوع ہے یعنی ممانعت اُسی صورت میں ہے کہ جزدان ریشم یا زری کا ہو۔ (2) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۲۴: ریشم کی تھیلی میں روپیہ رکھنا منع نہیں ،ہاں اس کو گلے میں لٹکانا منع ہے۔ (3) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۲۵: ریشم کا بٹوا گلے میں لٹکانا منع ہے اور اُس میں چھالیا، تمباکو رکھ کر اُسے جیب میں رکھنا اور اُس میں سے کھانا منع نہیں کہ اُس کا پہننا منع ہے نہ کہ مطلقاً استعمال اور زری کے بٹوے کا مطلقاً استعمال منع ہے، کیونکہ سونے چاندی کا مطلقاً استعمال منع ہے، اس میں سے چھالیا، تمباکو کھانا بھی منع ہے۔ 

    مسئلہ ۲۶: فصاد فصد لیتے وقت (4)پٹی باندھتا ہے تاکہ رگیں ظاہر ہوجائیں، یہ پٹی ریشم کی ہو تو مرد کو باندھنا ناجائز ہے۔ (5) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۷: ریشم کے مُصلّے پر نماز پڑھنا حرام نہیں۔ (6) (ردالمحتار)مگر اس پر پڑھنا نہ چاہیے۔ 

    مسئلہ ۲۸: مکان کو ریشم، چاندی، سونے سے آراستہ کرنا مثلاً دیواروں، دروازوں پر ریشمی پردے لٹکانا اور جگہ جگہ قرینہ سے سونے چاندی کے ظروف و آلات (7)رکھنا، جس سے مقصود محض آرائش و زیبائش ہو تو کراہت ہے اور اگر تکبر وتفاخر سے ایسا کرتا ہے تو ناجائز ہے۔ (8) (ردالمحتار)غالباً کراہت کی وجہ یہ ہوگی کہ ایسی چیزیں اگرچہ ابتداءً تکبر سے نہ ہوں، مگر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''،کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في اللبس،ج۹،ص۵۸۴. 

2۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق،ص۵۸۵ 

3۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''،کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في اللبس،ج۹،ص۵۸۴. 

4۔۔۔۔۔۔ یعنی فصد کھولنے والا رَگ سے خون نکالتے وقت۔ 

5۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع في اللبس ما یکرہ...إلخ،ج۵،ص۳۳۲. 

6۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''،کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في اللبس،ج۹،ص۵۸۵. 

7۔۔۔۔۔۔ یعنی برتن اور اَوزار۔ 

8۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''،کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في اللبس،ج۹،ص۵۸۵.
Flag Counter