Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16)
406 - 660
جس کا گریبان دیباج کا تھا اور دونوں چاکوں میں دیباج کی گوٹ لگی ہوئی تھی اور یہ کہا کہ یہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کا جبہ ہے جو حضرت عائشہ کے پاس تھا۔ جب حضرت عائشہ کا انتقال ہوگیا میں نے لے لیا۔ حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)اسے پہنا کرتے تھے اور ہم اسے دھو کر بیماروں کو بغرض شفا پلاتے ہیں۔ (1) 

    حدیث ۳۳: ترمذی و نسائی نے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ نبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''سونا اور ریشم میری اُمت کی عورتوں کے لیے حلال ہے اور مردوں پر حرام۔''(2) 

    حدیث ۳۴: صحیح مسلم میں عبداللہ بن عَمْرْورضی اللہ تعالٰی عنہماسے مروی، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے مجھے کسم کے رنگے ہوئے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا، فرمایا:''یہ کافروں کے کپڑے ہیں، انھیں تم مت پہنو۔''میں نے کہا، انھیں دھو ڈالوں۔ فرمایاکہ ''جلادو۔''(3) 

    حدیث ۳۵: ترمذی ابو الملیح سے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے درندہ کی کھال بچھانے سے منع فرمایا ہے۔ (4)

    حدیث ۳۶: ترمذی نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم جب قمیص پہنتے تو دہنے سے شروع کرتے۔ (5) 

    حدیث ۳۷: ترمذی و ابو داود نے ابوسعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّمجب نیا کپڑا پہنتے، اُس کا نام لیتے عمامہ یا قمیص یا چادر پھر یہ دعا پڑھتے:
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَا کَسَوْتَنِیْہِ اَسْأَ لُکَ خَیْرَہٗ وَخَیْرَ مَا صُنِعَ لَہٗ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ.(6)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''،کتاب اللباس، باب تحریم إستعمال إناء الذھب،الحدیث:۱۰۔(۲۰۶۹)،ص۱۱۴۷.

و''مشکاۃ المصابیح''،کتاب اللباس،الحدیث:۴۳۲۵،ج۲،ص۴۷۱.

2۔۔۔۔۔۔ ''سنن النسائي''،کتاب الزینۃ من السنن، باب تحریم الذھب علی الرجال،الحدیث:۵۱۵۸،ص۷۲۱.

3۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''،کتاب اللباس،باب النھی عن لبس الرجل الثوب المعصفر،الحدیث:۲۷،۲۸۔(۲۰۷۷)،ص۱۱۵۱.

4۔۔۔۔۔۔ ''سنن الترمذي''،کتاب اللباس،باب ماجاء في النھی عن جلود السباع،الحدیث:۱۷۷۷،ج۳،ص۲۹۹.

5۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،باب ماجاء في القمص،الحدیث:۱۷۷۲،ج۳ص۲۹۷.

6۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق،باب مایقول إذا لبس ثوباجدیدا،الحدیث:۱۷۷۳،ج۳،ص۲۹۷. 

ترجمہ: اے اﷲ عزوجل! تیرا شکر ہے جیسے تو نے مجھے یہ (کپڑا) پہنایا، ویسے ہی میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس مقصد کے لیے یہ بنایاگیا، اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر اور جس مقصد کے لیے یہ بنایا گیا ہے، اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
Flag Counter