Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16)
401 - 660
    حدیث ۳: صحیح بخاری و مسلم میں انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی، کہتے ہیں:رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کو حِبرہ بہت پسند تھا۔ یہ ایک قسم کی دھاری دار چادر ہوتی تھی جو یمن میں بنتی تھی۔ (1) 

    حدیث ۴: ترمذی نے جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہتے ہیں:میں نے چاندنی رات میں نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کو دیکھا، حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)سرخ حُلّہ (2)پہنے ہوئے تھے یعنی اس میں سرخ دھاریاں تھیں، میں کبھی حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)کو دیکھتا اور کبھی چاند کو، حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)میرے نزدیک چاند سے زیادہ حسین تھے۔ (3) 

    حدیث ۵: صحیح بخاری و مسلم میں ابو بردہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہانے پیوند لگی ہوئی کملی اور موٹا تہبند نکالا اور یہ کہا، کہ حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)کی وفات انھیں میں ہوئی۔ (4) (یعنی بوقت وفات اسی قسم کے کپڑے پہنے ہوئے تھے)۔

    حدیث ۶: صحیح بخاری و مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی، کہ رسول اﷲ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: کہ ''جو شخص تکبر کے طور پر تہبند گھسیٹے(یعنی اتنا نیچا کرلے کہ زمین سے لگ جائے)اُس کی طرف اﷲ تعالیٰ نظر رحمت نہیں فرمائے گا۔''(5)ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما کی روایت میں ہے، ''جو اِترانے کے طور پر کپڑا گھسیٹے گا، اس کی طرف اﷲ(عزوجل)نظرِ رحمت نہیں کریگا۔''(6)صحیح بخاری کی انھیں سے روایت ہے، کہ''ایک شخص اترانے کے طورپر تہبند گھسیٹ رہا تھا، زمین میں دھنسا دیا گیا، اب وہ قیامت تک زمین میں دھنستا ہی چلا جائے گا۔'' (7) 

    حدیث ۷: صحیح بخاری میں ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایاکہ ''ٹخنوں سے نیچے تہبندکا جو حصہ ہے، وہ آگ میں ہے۔'' (8) 

    حدیث ۸: ابو داود و ابن ماجہ ابوسعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''صحیح البخاري''،کتاب اللباس، باب البرود والحبرۃ...إلخ،الحدیث:۵۸۱۳،ج۴،ص۵۴. 

2۔۔۔۔۔۔ حُلّہ: چادر و تہبند کے مجموعہ کو کہتے ہیں یعنی جوڑا۔ 

3۔۔۔۔۔۔ ''سنن الترمذي''،کتاب الأدب، باب ماجاء في الرخصۃ في لبس الحمرۃ للرجال،الحدیث:۲۸۲۰،ج۴،ص۳۷۰. 

4۔۔۔۔۔۔ ''صحیح البخاري''،کتاب اللباس، باب الأکسیۃوالخمائص،الحدیث:۵۸۱۸،ج۴،ص۵۵.

5۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق، باب من جر ثوبہ من الخیلاء،الحدیث:۵۷۸۸،ج۴،ص۴۶.

6۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق،الحدیث:۵۷۹۱،ج۴،ص۴۷.

7۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق،الحدیث:۵۷۹۰،ج۴،ص۴۷.

8۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق، باب ما أسفل من الکعبین فھو في النار،الحدیث:۵۷۸۷،ج۴،ص۴۶.
Flag Counter