| بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16) |
حدیث ۱۰: صحیح بخاری و مسلم میں ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہماسے مروی، کہتے ہیں:میں آبِ زم زم کا ایک ڈول نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کی خدمت میں حاضر لایا، حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) نے کھڑے کھڑے اسے پیا۔ (1)
حدیث ۱۱: صحیح بخاری میں ہے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ظہر کی نماز پڑھی اور لوگوں کی حاجات پوری کرنے کے لیے رحبہ کوفہ (2)میں بیٹھ گئے، جب عصر کا وقت آیا ان کے پاس پانی لایا گیا۔ انھوں نے پیا اور وضو کیا پھر وضو کا بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پیا اور یہ فرمایا کہ لوگ کھڑے ہو کر پانی پینے کو مکروہ بتاتے ہیں اور جس طرح میں نے کیا نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے بھی ویسا ہی کیا تھا۔ (3)
اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ مطلقاً کھڑے ہو کر پانی پینے کو مکروہ بتاتے ہیں حالانکہ وضو کے پانی کا یہ حکم نہیں بلکہ اس کو کھڑے ہو کر پینا مستحب ہے۔اسی طرح آبِ زم زم کو بھی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے۔ یہ دونوں پانی اس حکم سے مستثنیٰ ہیں اور اس میں حکمت یہ ہے کہ کھڑے ہوکر جب پانی پیا جاتا ہے وہ فوراً تمام اعضا کی طرف سرایت کرجاتا ہے اور یہ مضر ہے، مگر یہ دونوں برکت والے ہیں اور ان سے مقصود ہی تبرک ہے، لہٰذا ان کا تمام اعضاء میں پہنچ جانا فائدہ مند ہے۔
بعض لوگوں سے سناگیا ہے کہ مسلم کا جھوٹا پانی بھی کھڑے ہو کر پینا چاہیے، مگر میں نے کسی کتاب میں اس کو نہیں دیکھا، صرف دو ہی پانیوں کا کتابوں میں استثناء مذکور پایا۔وَالْعِلْمُ عِنْدَاﷲ۔
حدیث ۱۲: ترمذی نے کبشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے روایت کی، کہتی ہیں: میرے یہاں رسول اﷲ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم تشریف لائے، مشک لٹکی ہوئی تھی، اس کے دہانے سے کھڑے ہو کر پانی پیا۔ (حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)کے اس فعل کو علما نے بیان جواز پر محمول کیا ہے)، میں نے مشک کے دہانے کو کاٹ کر رکھ لیا۔ (4)ان کا کاٹ کر رکھ لینا بغرض تبرک تھا، کہ چونکہ اس سے حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)کا دہن اقدس لگا ہے، یہ برکت کی چیز ہے اور اس سے بیماروں کو شفا ہوگی۔
حدیث ۱۳: صحیح بخاری میں جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی، کہ نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ ایک انصاری کے پاس تشریف لے گئے وہ اپنے باغ میں پیڑوں کو پانی دے رہے تھے ارشاد فرمایا:''کیا تمھارے یہاں باسی پانی پرانی مشک میں ہے؟ (اگر ہو تو لاؤ)ورنہ ہم مونھ لگا کر پانی پی لیں۔''انھوں نے کہا، میرے یہاں باسی پانی پرانی مشک میں ہے، اپنی جھونپڑی میں گئے اور برتن میں پانی انڈیل کر اس میں بکری کا دودھ دوہا، حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)نےـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''،کتاب الأشربۃ، باب في الشرب من زمزم قائما، الحدیث:۱۱۷۔(۲۰۲۷)،ص۱۱۱۹. 2۔۔۔۔۔۔ یعنی کوفہ کی جامع مسجد کے صحن۔ 3۔۔۔۔۔۔ ''صحیح البخاري''،کتاب الأشربۃ، باب الشرب قائما، الحدیث: ۵۶۱۶،ج۳،ص۵۸۹. 4۔۔۔۔۔۔ ''سنن الترمذي''،کتاب الأشربۃ، باب ماجاء في الرخصۃ...إلخ، الحدیث:۱۸۹۹،ج۳،ص۳۵۵.