| بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16) |
الَّذِیْ یُطْعِمُ وَلَا یُطْعَمُ وَمَنَّ عَلَیْنَا فَھَدا نَاوَاَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَکُلَّ بَـلَاءٍ حَسَنٍ اَ بْـلَانَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ غَیْرَ مُوَدَّعٍ رَّبِّیْ وَلَا مُکَافًی وَّلَا مَکْفُوْرٍ وَّلَا مُسْتَـغْنًی عَنْہُ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا مِنَ الطَّعَامِ وَسَقَانَا مِنَ الشَّرَابِ وَکَسَانَا مِنَ الْعُرْیِ وَھَدا نَا مِنَ الضَّلَالِ وَبَصَّرَنَا مِنَ الْعَمٰی وَفَضَّلَنَا عَلٰی کَثِیْرٍ مِّنْ خَلْقِـہٖ تَفْضِیْلاً وَّالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَ.(1)
حدیث ۳۳: امام احمد و ابو داود و ترمذی و ابن ماجہ نے ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے روایت کی کہ رسول اﷲ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''جب کوئی شخص کھانا کھائے تو یہ کہے۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَاَبْدِلْنَا خَیْرًا مِّنْہٗ.
(2)اور جب دودھ پیے تویہ کہے:
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہٗ.
(3)کیونکہ دودھ کے سوا کوئی چیز ایسی نہیں جو کھانے اور پانی دونوں کی قائم مقام ہو۔ ''(4)
حدیث ۳۴: ابن ماجہ نے عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے کھانے پر سے اُٹھنے کی ممانعت کی، جب تک کھانا اٹھا نہ لیا جائے۔ (5)
حدیث ۳۵: ابن ماجہ نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما سے روایت کی، کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایاکہ ''جب دسترخوان چنا جائے تو کوئی شخص دسترخوان سے نہ اٹھے، جب تک دسترخوان نہ اٹھالیا جائے اور کھانے سے ہاتھ نہ کھینچے اگرچہ کھاچکا ہو، جب تک سب لوگ فارغ نہ ہوجائیں اور اگر ہاتھ روکنا ہی چاہتا ہے تو معذرت پیش کرے کیونکہ اگر بغیر معذرت کیے ہاتھ روک لے گا تو اس کے ساتھ دوسرا شخص جو کھانا کھا رہا ہے شرمندہ ہوگا، وہ بھی ہاتھ کھینچ لے گا اور شاید ابھی اس کو کھانے کی حاجت باقی ہو۔''(6)ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔ ''کنزالعمال''،کتاب المعیشۃ، رقم:۴۰۸۴۳،ج۱۵،ص۱۱۳. ترجمہ: تمام تعریفیں اﷲتعالیٰ کے لیے ہیں،جو کھلاتا ہے اور خود نہیں کھاتا، اس نے ہم پر احسان فرمایا کہ ہمیں ھدایت دی اور ہمیں کھلایا، پلایا اور ہمیں ہر نعمت خوب عطا کی۔ تمام تعریفیں اﷲتعالیٰ کے لیے ہیں، اس حال میں کہ نہ تو وہ نعمت چھوڑی گئی نہ اس کا بدلہ دیا گیا اور نہ ناشکری کی گئی اور نہ اس سے لاپرواہی برتی گئی۔ تمام تعریفیں اﷲتعالیٰ کے لیے ہیں،جس نے کھانا کھلایا اور پانی پلایا اور برہنگی میں کپڑا پہنایا اور گمراہی سے ھدایت دی اور اندھے پن سے بینا کیا اور اپنی بہت سی مخلوق پر ہمیں فضیلت دی تمام تعریفیں اﷲ تعالیٰ کے لیے ہیں،جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ 2۔۔۔۔۔۔ ترجمہ: اے اﷲ!عزوجل ہمارے لیے اس (کھانے)میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے بہتر بدل عطا فرما۔ 3۔۔۔۔۔۔ ترجمہ: اے اﷲ! عزوجل ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں مزید عطا فرما۔ 4۔۔۔۔۔۔ ''شعب الایمان''،باب في المطاعم والمشارب، الحدیث: ۵۹۵۷،ج۵،ص۱۰۴. 5۔۔۔۔۔۔ ''سنن ابن ماجہ''،کتاب الأطعمۃ،باب النھی ان یقام عن الطعام حتی یرفع...إلخ، الحدیث:۳۲۹۴،ج۴،ص۲۴. 6۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق،الحدیث:۳۲۹۵،ج۴،ص۲۴.