| بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16) |
حدیث ۲۷: صحیح مسلم میں انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی، رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: ''اﷲتعالیٰ اس بندہ سے راضی ہوتا ہے کہ جب لقمہ کھاتا ہے تو اس پراﷲ(عزوجل)کی حمد کرتا ہے اور پانی پیتا ہے تو اس پر اس کی حمد کرتا ہے۔''(2)
حدیث ۲۸: ترمذی و ابو داود و ابن ماجہ ابوسعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی، رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کھانے سے فارغ ہو کر یہ پڑھتے:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ . (3)
حدیث ۲۹: ترمذی ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: ''کھانے والا شکر گزار ویسا ہی ہے جیسا روزہ دار صبر کرنے والا۔''(4)
حدیث ۳۰: ابو داود نے ابو ایوب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم جب کھاتے یا پیتے، یہ پڑھتے:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَ وَسَقٰی وَسَوَّغَہٗ وَجَعَلَ لَہٗ مَخْرَجًا.(5)
حدیث ۳۱: ضیا نے انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ ارشاد فرمایا:''آدمی کے سامنے کھانا رکھا جاتا ہے اور اٹھانے سے پہلے اس کی مغفرت ہوجاتی ہے۔''(6)اس کی صورت یہ ہے کہ جب رکھا جائے بسم اﷲکہے اور جب اٹھایا جانے لگے الحمد ﷲکہے ۔
حدیث ۳۲: نسائی وغیرہ نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ کھانے کے بعد یہ دُعا پڑھے:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔ ''صحیح البخاري''،کتاب الأطعمۃ،باب ما یقول إذا فرغ من طعامہ، الحدیث:۵۴۵۸،ج۳،ص۵۴۳. و''سنن الترمذي''،کتاب الدعوات،باب ما یقول إذا فرغ من الطعام، الحدیث:۳۴۶۷،ج۵،ص۲۸۳. ترجمہ: اﷲ تعالیٰ کے لیے بے شمار تعریفیں، نہایت پاکیزہ اور بابرکت نہ کفایت کی گئی نہ چھوڑی گئی اور نہ اس سے لاپرواہی برتی گئی۔ ایہمارے رب!(قبول فرما) 2۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''،کتاب الذکر والدعاء...إلخ،باب استحباب حمد اللہ ...إلخ، الحدیث:۸۹۔(۲۷۳۴)،ص۱۴۶۳. 3۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''،کتاب الأطعمۃ،باب ما یقول الرجل إذا طعم، الحدیث:۳۸۵۰،ج۳،ص۵۱۳. ترجمہ: اﷲ تعالٰی کا شکر ہے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔ نوٹ: بہار شریعت کے بعض نسخوں میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَامِنَ الْمُسْلِمِینَ.لکھا ہے۔جبکہ بہارِ شریعت مطبوعہ مکتبہ رضویہ،باب المدینہ کراچی، ابو داود (الحدیث: 3850)، ترمذی (الحدیث: 3457) اور ابن ماجہ (الحدیث: 3283) میں یہ دعا ان الفاظ کے ساتھ ہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِینَ . 4۔۔۔۔۔۔ ''سنن الترمذی''،کتاب صفۃ القیامۃ،باب:۴۳، الحدیث: ۲۴۹۴،ج۴،ص۲۱۹. 5۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''،کتاب الأطعمۃ،باب ما یقول الرجل اذا طعم، الحدیث: ۳۸۵۱،ج۳،ص۵۱۳. ترجمہ: تمام تعریفیں اﷲ تعالٰیکے لیے ہیں،جس نے کھلایا، پلایا اور اسے باآسانی اتارا اور اس کے نکلنے کا راستہ بنایا۔ 6۔۔۔۔۔۔ ''الاحادیث المختارۃ''،مسند انس بن مالک،الحدیث:۲۳۰۰،ج۶،ص۲۸۶.