Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16)
360 - 660
    حدیث ۲: صحیح مسلم میں جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے، کہ حضور اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''جب کوئی شخص مکان میں آیا اور داخل ہوتے وقت اور کھانے کے وقت اس نے بسم اﷲپڑھ لی تو شیطان اپنی ذریّت سے کہتا ہے کہ اس گھر میں نہ تمھیں رہنا ملے گا نہ کھانا اور اگر داخل ہوتے وقت بسم اﷲنہ پڑھی تو کہتا ہے، اب تمھیں رہنے کی جگہ مل گئی اور کھانے کے وقت بھی بسم اﷲنہ پڑھی تو کہتا ہے کہ رہنے کی جگہ بھی ملی اور کھانا بھی ملا۔''(1) 

    حدیث ۳: صحیح بخاری و صحیح مسلم میں عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی، کہتے ہیں کہ میں بچہ تھا، رسول اﷲ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کی پرورش میں تھا (یعنی یہ حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)کے ربیب اور اُم المومنین اُم سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہاکے فرزند ہیں)کھاتے وقت برتن میں ہر طرف ہاتھ ڈال دیتا، حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)نے ارشاد فرمایا:''بسم اﷲ پڑھو اور داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور برتن کی اس جانب سے کھاؤ، جو تمھارے قریب ہے۔''(2) 

    حدیث ۴: ابو داود و ترمذی و حاکم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے راوی، کہ حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)نے فرمایا:''جب کوئی شخص کھانا کھائے تو اﷲ(عزوجل)کا نام ذکر کرے یعنی بسم اﷲ پڑھے ا ور اگر شروع میں بسم اﷲپڑھنا بھول جائے تو یوں کہے۔
بِسْمِ اللہِ اَوَّلَـہٗ وَااخِرَہٗ ۔'' (3)
    اور امام احمد و ابن ماجہ و ابن حبان وبیہقی کی روایت میں یوں ہے۔
بِسْمِ اللہِ فِیْ اَوَّلِـہٖ وَااخِرِہٖ .(4)
    حدیث ۵: امام احمد و ابو داود و ابن ماجہ و حاکم وحشی بن حرب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی، کہ ارشاد فرمایا: ''مجتمع ہو کر کھانا کھاؤ اور بسم اﷲ پڑھو، تمھارے لیے اس میں برکت ہوگی۔''(5)ابن ماجہ کی روایت میں یہ بھی ہے کہ لوگوں نے عرض کی، یارسول اﷲ!(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)ہم کھاتے ہیں اور پیٹ نہیں بھرتا۔ ارشاد فرمایاکہ ''شاید تم الگ الگ کھاتے ہو گے۔ عرض کی، ہاں۔ فرمایا:اکٹھے ہو کر کھاؤ اور بسم اﷲپڑھو، برکت ہوگی۔''(6) 

    حدیث ۶: شرح سنہ میں ابو ایوب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کی خدمت میں حاضر تھے، کھانا پیش کیا گیا ابتدا میں اتنی برکت ہم نے کسی کھانے میں نہیں دیکھی، مگر آخر میں بڑی بے برکتی دیکھی،
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''،کتاب الأشربۃ،باب آداب الطعام والشرب...إلخ،الحدیث:۱۰۳۔(۲۰۱۸)،ص۱۱۱۶.

2۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق،الحدیث:۱۰۸۔(۲۰۲۲)،ص۱۱۱۸.

3۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''،کتاب الأطعمۃ،باب التسمیۃعلی الطعام،الحدیث: ۳۷۶۷،ج۳،ص۴۸۷.

4۔۔۔۔۔۔ ''سنن ابن ماجہ''،کتاب الأطعمۃ،باب التسمیۃ عند الطعام،الحدیث:۳۲۶۴،ج۴،ص۱۱.

5۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''،کتاب الأطعمۃ،باب في الإجتماع علی الطعام، الحدیث:۳۷۶۴،ج۳،ص۴۸۶. 

6۔۔۔۔۔۔ ''سنن ابن ماجہ''،کتاب الأطعمۃ،باب الإجتماع علی الطعام، الحدیث:۳۲۸۶،ج۴،ص۲۱.
Flag Counter