Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
352 - 357
کرنا ضروری ہے کہ یہ اوس قربانی کا معاوضہ ہے۔(1) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۵۷: مالکِ نصاب نے قربانی کی منت مانی تو اوس کے ذمہ دو قربانیاں واجب ہوگئیں ایک وہ جو غنی پر واجب ہوتی ہے اور ایک منت کی وجہ سے۔ دو یا دو سے زیادہ قربانیوں کی منت مانی تو جتنی قربانیوں کی منت ہے سب واجب ہیں۔ (2)(درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۵۸: ایک سے زیادہ قربانی کی سب قربانیاں جائز ہیں ایک واجب باقی نفل اور اگر ایک پوری گائے قربانی کی تو پوری سے واجب ہی ادا ہوگا یہ نہیں کہ ساتواں حصہ واجب ہو باقی نفل۔ (3)(درمختار، ردالمحتار) 

    تنبیہ: قربانی کے مسائل تفصیل کے ساتھ مذکور ہوچکے اب مختصر طور پر اس کا طریقہ بیان کیا جاتا ہے تاکہ عوام کے لیے آسانی ہو۔ قربانی کا جانور اون شرائط کے موافق ہو جو مذکور ہوئیں یعنی جو اوس کی عمر بتائی گئی اوس سے کم نہ ہو اور اون عیوب سے پاک ہو جن کی وجہ سے قربانی ناجائز ہوتی ہے اور بہتر یہ کہ عمدہ اور فربہ ہو۔ قربانی سے پہلے اوسے چارہ پانی دے دیں یعنی بھوکا پیاسا ذبح نہ کریں۔ اور ایک کے سامنے دوسرے کو نہ ذبح کریں اور پہلے سے چھری تیز کر لیں ایسا نہ ہو کہ جانور گرانے کے بعد اوس کے سامنے چھری تیز کی جائے۔ جانور کو بائیں پہلو پر اس طرح لٹائیں کہ قبلہ کو اوس کا مونھ ہو اور اپنا داہنا پاؤں اوس کے پہلو پر رکھ کر تیز چھری سے جلد ذبح کر دیا جائے اور ذبح سے پہلے یہ دُعا پڑھی جائے۔
    اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ اِنَّ صَلَا تِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ لاشَرِیْکَ لَہٗ وَ بِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ لَکَ وَمِنْکَ بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ.(4)
    اسے پڑھ کر ذبح کر دے۔ قربانی اپنی طرف سے ہو تو ذبح کے بعد یہ دُعا پڑھے۔
    اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلَ مِنِّی کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ(5) صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الأضحیۃ،الباب التاسع فی المتفرقات،ج۵،ص۳۰۷.

2۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الأضحیۃ،ج۹،ص۵۴۹،۵۵۰.

3۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۵۵۱.

4۔۔۔۔۔۔میں نے اپنا منہ اس کی طرف کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے ، ایک اسی کا ہو کر، اور میں مشرکوں میں نہیں ۔بے شک میری نمازاور میری قربانیاں

اورمیرا جینا اور میر امرنا سب اﷲکے لئے ہے جورب(ہے) سارے جہان کا،اس کا کوئی شریک نہیں،مجھے یہی حکم ہواہے اور میں مسلمانوں میں 

ہوں،الٰہی یہ تیری توفیق سے ہے اور تیرے لیے ہے محمد(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم )اور آپ کی امت کی طرف سے،بسم اﷲ واﷲ اکبر۔

5۔۔۔۔۔۔اے اﷲ (عزوجل)تومجھ سے ( اس قربانی کو) قبول فرماجیسے تونے اپنے خلیل ابراہیم علیہ السلام اور اپنے حبیب محمد صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے قبول فرمائی۔
Flag Counter