| بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15) |
طرف سے کس بکری کی قربانی ہے مگر یہ نیت ضرورہے کہ دسوں بکریاں ہم دسوں کی طرف سے ہیں یہ قربانی جائز ہے سب کی قربانیاں ہو جائیں گی۔ (1)(عالمگیری)
مسئلہ ۴۷: اپنی طرف سے اور اپنے بچوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی اگر وہ نابالغ ہیں تو سب کی قربانیاں جائز ہیں اور بالغ ہیں اور سب لڑکوں نے کہہ دیا ہے تو سب کی طرف سے صحیح ہے اور اگر اونھوں نے کہا نہیں یا بعض نے نہیں کہا ہے تو کسی کی قربانی نہیں ہوئی۔ (2)(عالمگیری)
مسئلہ ۴۸: بیع فاسد کے ذریعہ بکری خریدی اور قربانی کر دی یہ قربانی ہوگئی کہ بیع فاسد میں قبضہ کر لینے سے مِلک ہوجاتی ہے اور بائع کو اختیار ہے اگر اوس نے زندہ بکری کی واجبی قیمت مشتری سے لے لی تو اب اس کے ذمہ کچھ واجب نہیں اور اگر بائع نے ذبح کی ہوئی بکری لے لی تو قربانی کرنے والا اس ذبح کی ہوئی بکری کی قیمت صدقہ کرے۔ (3)(عالمگیری)
مسئلہ ۴۹: ایک شخص نے دوسرے کو بکری ہبہ کر دی موہوب لہ (4)نے اوس کی قربانی کر دی اس کے بعد واہب(5)اپنا ہبہ واپس لینا چاہتا ہے وہ واپس لے سکتا ہے اور موہوب لہ کی قربانی صحیح ہے اور اس کے ذمہ کچھ صدقہ کرنا بھی واجب نہیں۔ (6)(عالمگیری)(متفرق مسائل)
مسئلہ ۵۰: دوسرے سے قربانی ذبح کرائی ذبح کے بعد وہ یہ کہتا ہے میں نے قصداً بِسْمِ اللہنہیں پڑھی اس کو اوس جانور کی قیمت دینی ہوگی پھر اگر قربانی کا وقت باقی ہے تو اس قیمت سے دوسرا جانور خرید کر قربانی کرے اور اس کا گوشت صدقہ کرے خود نہ کھائے اور وقت باقی نہ ہو تو اس قیمت کو صدقہ کر دے۔ (7)(عالمگیری)
مسئلہ ۵۱: تین شخصوں نے تین بکریاں قربانی کے لیے خریدیں پھر یہ بکریاں مل گئیں پتا نہیں چلتا کہ کس کی کونسی بکری ہے اس صورت میں یہ کرنا چاہیے کہ ہر ایک دوسرے کو ذبح کرنے کا وکیل کر دے سب کی قربانیاں ہو جائیں گی کہ اس نےـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الأضحیۃ،الباب الخامس فی بیان محل إقامۃ الواجب ...إلخ،ج۵،ص۳۰۰. 2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،الباب السابع فی التضحیۃ عن الغیر...إلخ،ج۵،ص۳۰۲. 3۔۔۔۔۔۔المرجع السابق. 4۔۔۔۔۔۔جسے بکری ہبہ کی گئی۔ 5۔۔۔۔۔۔ہبہ کرنے والا۔ 6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الأضحیۃ،الباب السابع فی التضحیۃ عن الغیر...إلخ،ج۵،ص۳۰۳. 7۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.