Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
323 - 357
    حدیث ۱۳: صحیح مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے  فرمایا:''جو چھپکلی یاگرگٹ کو پہلی ضرب میں مارے اوس کے لیے سو۱۰۰ نیکیاں اور دوسری میں اس سے کم اور تیسری میں اس سے بھی کم۔''(1)

    حدیث ۱۴: ترمذی نے عبداﷲبن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہماسے روایت کی کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے جَلّالہ(2)اور اس کا دودھ کھانے سے منع فرمایا۔ (3)

    حدیث ۱۵: ابو داود نے عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے گوہ کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔ (4)

    حدیث ۱۶: ابو داود و ترمذی نے جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ رسول اﷲ(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)نے بلی کھانے سے اور اس کے ثمن کھانے سے منع فرمایا۔ (5)

    حدیث ۱۷: امام احمد و ابن ماجہ و دارقطنی ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما سے راوی رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے  فرمایا:''ہمارے لیے دو مرے ہوئے جانور اور دو خون حلال ہیں۔ دو مردے مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خون کلیجی اور تلی ہیں۔''(6)

    حدیث ۱۸: ابو داود و ترمذی جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے  راوی کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا کہ'' دریا نے جس مچھلی کو پھینک دیا ہو اور وہاں سے پانی جاتا رہا اوسے کھاؤ اور جو پانی میں مر کر تیر جائے اوسے نہ کھاؤ۔'' (7)

    حدیث ۱۹: شرح السنہ میں زید بن خالدرضی اللہ تعالٰی عنہ سے  مروی کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے مرغ کو برا کہنے سے منع فرمایا کیونکہ وہ نماز کے لیے اذان کہتا ہے یا خبردار کرتا ہے(8)اور ابو داود کی روایت میں ہے کہ وہ نماز کے لیے جگاتا ہے۔(9)
    تنبیہ:
گوشت یا جو کچھ غذا کھائی جاتی ہے وہ جزو بدن ہو جاتی ہے اور اوس کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں اور چونکہ بعض جانوروں میں مذموم صفات پائے جاتے ہیں اون جانوروں کے کھانے میں اندیشہ ہے کہ انسان بھی اون بری صفتوں کے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''صحیح مسلم''،کتاب السلام،باب إستحباب قتل الوزغ،الحدیث:۱۴۷۔(۲۲۴۰)،ص۱۲۳۰.

2۔۔۔۔۔۔گندگی کھانے والا جانور۔

3۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذي''،کتاب الأطعمۃ،باب ما جاء في أکل لحوم الجلالۃ وألبانھا،الحدیث:۱۸۳۱،ج۳،ص۳۲۴. 

4۔۔۔۔۔۔''سنن أبي داود''،کتاب الأطعمۃ،باب في أکل الضب،الحدیث:۳۷۹۶،ج۳،ص۴۹۶.

5۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذی ''،کتاب البیوع،باب ماجاء فيثمن الکلب والسنّور،الحدیث:۱۲۸۴،ج۳،ص۴۱.

6۔۔۔۔۔۔''سنن ابن ماجہ''،کتاب الأطعمۃ،باب الکبدوالطحال،الحدیث:۳۳۱۴،ج۴،ص۳۲.

7۔۔۔۔۔۔''سنن أبي داود''،کتاب الأطعمۃ،باب في أکل الطافي من السمک،الحدیث:۳۸۱۵،ج۳،ص۵۰۲.

8۔۔۔۔۔۔''شرح السنۃ''،کتاب الطب والرقی،باب الدیک،الحدیث:۳۱۶۳،ج۶،ص۲۸۸۔۲۸۹.

9۔۔۔۔۔۔''سنن أبي داود''،کتاب الأدب،باب ماجاء فی الدیک والنھائم،الحدیث:۵۱۰۱،ج۴،ص۴۲۲.
Flag Counter