Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
309 - 357
    اور فرماتا ہے:
    (اَلْیَوْمَ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبٰتُ ؕ وَطَعَامُ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْکِتٰبَ حِلٌّ لَّکُمْ ۪ وَطَعَامُکُمْ حِلُّ لَّہُمْ ۫)
 (1) 

    ''آج تمہارے لیے پاک چیزیں حلال ہوئیں اور کتابیوں کا کھانا (ذبیحہ)تمہارے لیے حلال ہے اور تمہارا کھانا اون کے لیے حلال ہے۔'' 

    اور فرماتا ہے:
     (فَکُلُوۡا مِمَّا ذُکِرَ اسْمُ اللہِ عَلَیۡہِ اِنۡ کُنۡتُمْ بِاٰیٰتِہٖ مُؤْمِنِیۡنَ ﴿۱۱۸﴾ وَمَا لَکُمْ اَلَّا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا ذُکِرَاسْمُ اللہِ عَلَیۡہِ وَ قَدْ فَصَّلَ لَکُمۡ مَّا حَرَّمَ عَلَیۡکُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَیۡہِ ؕ)
 (2) 

    ''کھاؤ اوس میں سے جس پر اﷲ(عزوجل)کا نام لیا گیا اگر تم اوس کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہو اور تمہیں کیا ہوا کہ اوس میں سے نہ کھاؤ جس پر اﷲ (عزوجل)کا نام لیا گیا۔ اور اوس نے تو مفصل (3)بیان کر دیا جو کچھ تم پر حرام ہے مگر جب تم اوس کی طرف مجبور ہو۔'' 

    اور فرماتا ہے:
    (وَلَا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا لَمْ یُذْکَرِاسْمُ اللہِ عَلَیۡہِ وَ اِنَّہٗ لَفِسْقٌ ؕ)
 (4) 

    ''اور اوسے نہ کھاؤ جس پر اﷲ(عزوجل)کا نام نہیں لیا گیا اور وہ بے شک حکم عدولی ہے۔'' 

    حدیث ۱: صحیح مسلم میں ہے حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ سے  دریافت کیا گیا کہ کیا رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے آپ لوگوں کو کوئی خاص بات ایسی بتائی ہے جو عام لوگوں کو نہ بتائی ہو فرمایا کہ نہیں مگر صرف وہ باتیں جو میری تلوار کی میان(5)میں ہیں پھر میان میں سے ایک پرچہ نکالا جس میں یہ تھا اﷲکی لعنت اوس پر جو غیر خدا کے نام پر ذبح کرے اور اﷲ کی لعنت اوس پر جو زمین کی مینڈھ(6)بدل دے (جیسا کہ بعض کاشتکار کرتے ہیں کہ کھیت کی مینڈھ جگہ سے ہٹا دیتے ہیں)اور اﷲ کی لعنت اوس پر جو اپنے باپ پر لعنت کرے۔ اور اﷲکی لعنت اوس پر جو بدمذہب کو پناہ دے۔ (7)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔پ۶،المائدہ:۵.

2۔۔۔۔۔۔پ۸،الأنعام:۱۱۸-۱۱۹.

3۔۔۔۔۔۔یعنی تفصیل کے ساتھ ۔

4۔۔۔۔۔۔پ۸،الأنعام:۱۲۱.

5۔۔۔۔۔۔نیام ۔     6۔۔۔۔۔۔زمین کی حدبندی کا نشان۔

7۔۔۔۔۔۔''صحیح مسلم''،کتاب الأضاحی،باب تحریم الذبح لغیراللہ تعالی ا ...إلخ،الحدیث:۴۵۔(۱۹۷۸)ص۱۰۹۳.
Flag Counter