Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
296 - 357
    مسئلہ ۲۷: مزارِع نے کھیت جوت کرطیار کیا مینڈھ (1)بھی درست کر لی نالیاں بھی بنا لیں مگر ابھی بویا نہیں ہے کہ مالکِ زمین مرگیا تو مزارَعت فسخ ہوگئی اور مزارِع نے جو کچھ کام کیا ہے اس صورت میں اوس کا کوئی معاوضہ نہیں۔ (2)(ہدایہ) 

    مسئلہ ۲۸: کھیت بو دیا گیا اور ابھی اوگا نہیں کہ مالکِ زمین مرگیا اس صورت میں مزارَعت فسخ ہوگی یا باقی رہے گی اس میں مشایخ کا اختلاف ہے۔(3) (عالمگیری)جو مشایخ یہ کہتے ہیں کہ مزارَعت فسخ نہیں ہوگی اون کا قول بہتر معلوم ہوتا ہے کہ مزارِع کو نقصان سے بچانا ہے جب کہ بیج مزارِع کے ہوں۔ 

    مسئلہ ۲۹: مزارِع نے کھیت بونے میں دیر کی کہ مدت ختم ہوگئی اور ابھی زراعت کچی ہے کٹنے کے قابل نہیں ہوئی مالکِ زمین کہتا ہے کچی کھیتی کاٹ لی جائے اور مزارِع انکار کرتا ہے مالکِ زمین کو کھیت کاٹنے سے روکا جائے گا اور چونکہ آدھی زرَاعت مزارِع کی ہے کھیت طیار ہونے تک دونوں کے مابین ایک جدید اجارہ قرار دیا جائے گا لہٰذا اتنے دنوں کی جو کچھ اُجرت اس زمین کی ہو اس کا نصف مزارِع مالکِ زمین کو دے گا۔(4) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۳۰: فصل طیار ہونے سے پہلے مزارِع مرگیا اس کے ورثہ کہتے ہیں کہ ہم اس کھیت کا کام کریں گے ان کو یہ حق دیا جائے گا کہ یہ لوگ مزارِع کے قائم مقام ہیں اس صورت میں کام کی ان کو کچھ اُجرت نہیں ملے گی بلکہ پیداوار کا حصہ ملے گا اور اگر یہ لوگ زراعت کے کام سے انکار کرتے ہیں تو ان کو مجبور نہیں کیا جاسکتا بلکہ مالکِ زمین کو اختیار ہے کہ کچی کھیتی کا ٹ کر آدھی ان کو دے دے اور آدھی خود لے لے یا ان کے حصہ کی قیمت دے کر زراعت لے لے یا ان کے حصہ پر بھی خرچ کرے اور جو کچھ ان کے حصہ پر صرف ہو(5)وہ ان کے حصہ کی پیداوار سے وصول کرے۔(6) (ہدایہ) 

    مسئلہ ۳۱: کھیت بونے کے بعد مزارِع غائب ہوگیا معلوم نہیں کہاں ہے مالکِ زمین نے قاضی سے حکم حاصل کر کے زراعت پر صرف کیا کھیت جب طیار ہوگیا مزارِع آیا اور اپنا حصہ مانگتا ہے تو جو کچھ صرفہ ہوا ہے جب تک سب نہ دے دے اپنا حصہ لینے کا حقدار نہیں اور اگر بغیر حکم قاضی مالکِ زمین نے صرف کیا تو مُتبرِّع ہے (7)وصول نہیں کرسکتا اور قاضی حکم اس وقت
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔منڈیر ،بنیرا،کنارہ۔

2۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب المزارعۃ،ج۲،ص۳۴۰.

3۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب المزارعۃ،الباب التاسع فیما اذا مات رب الأرض...إلخ،ج۹،ص۲۵۴.

4۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.

5۔۔۔۔۔۔خرچ ہو۔

6۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب المزارعۃ،ج۲،ص۳۴۱.

7۔۔۔۔۔۔احسان کرنے والاہے۔
Flag Counter