Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
271 - 357
    مسئلہ ۷: اگر شرکا میں اختلاف ہے بعض یہ کہتے ہیں کہ راستہ کو تقسیم میں نہ لیا جائے بلکہ جس طرح پہلے پورے مکان کا ایک راستہ تھا اب بھی رہے اور مکان کا ایسا موقع ہے کہ ہر حصہ کا جداگانہ راستہ ہوسکتا ہے یعنی جدید دروازہ کھول کر آمدورفت ہوسکتی ہے تو اس شریک کا کہنا مانا جاسکتا ہے اور اگر یہ بات ناممکن ہے تو اس کا کہنا نہیں مانا جائے گا۔(1) (درمختار) 

    مسئلہ ۸: راستہ کی چوڑائی اور اونچائی میں اختلاف ہو تو صدر دروازہ کی چوڑائی کی برابر راستہ کی چوڑائی رکھی جائے اور اس کی بلندی کی برابر راستہ کی بلندی رکھی جائے یعنی اس بلندی سے اوپر اگر کوئی اپنی دیوار میں چھجا نکالنا چاہتا ہے نکال سکتاہے اور اس سے نیچے نہیں نکال سکتا۔ (2)(عنایہ، درمختار) 

    مسئلہ ۹: مکان کی تقسیم میں اگر یہ شرط ہو کہ راستہ کی مقداریں مختلف ہوں گی اگرچہ شرکا کے حصے اس مکان میں برابر برابر ہوں یہ جائز ہے جب کہ یہ تقسیم آپس کی رضامندی سے ہو کہ غیر اموال ربویہ(3)میں رضامندی کے ساتھ کمی بیشی ہوسکتی ہے۔ (4)(درمختار) 

    مسئلہ ۱۰: دو منزلہ مکان ہے اس میں چند صورتیں ہیں پورا مکان یعنی دونوں منزلیں مشترک ہیں یا صرف نیچے کی منزل مشترک ہے یا صرف بالاخانہ مشترک ہے اس کی تقسیم میں ہر ایک کی قیمت لگائی جائے اور قیمت کے لحاظ سے تقسیم ہوگی۔ (5)(درمختار) 

    مسئلہ ۱۱: زمین مشترک میں درخت اور زراعت تھی صرف زمین کی تقسیم ہوئی تو جس کے حصہ میں درخت یا زراعت پڑی وہ قیمت دے کر اس کا مالک ہوگا۔(6) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۲: بھوسے کی تقسیم گٹھریوں سے ہوسکتی ہے وزن کے ساتھ ہونا ضرور نہیں۔ (7)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۳: ایک شخص کی دو روٹیاں ہیں اور ایک کی تین روٹیاں دونوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا چاہا ایک تیسرا شخص آگیا اوسے دونوں نے کھانے میں شریک کر لیا اور تینوں نے برابر برابر کھایا اس نے کھانے کے بعد پانچ روپے دیے اور یہ کہا کہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب القسمۃ،ج۹،ص۴۳۸.

2۔۔۔۔۔۔''العنایۃ''علی''فتح القدیر''،کتاب القسمۃ، فصل فی کیفیۃ القسمۃ،ج۸،ص۳۶۵.

و''الدرالمختار''،کتاب القسمۃ،ج۹،ص۴۳۸.

3۔۔۔۔۔۔وہ اموال جن میں کمی بیشی کے ساتھ تبادلہ کرنے سے سود نہیں ہوتا۔

4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب القسمۃ،ج۹،ص۴۳۹.

5۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.

6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب القسمۃ،الباب الثالث فی بیان ما یقسم...إلخ،ج۵،ص۲۰۹.

7۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب القسمۃ،الباب الثانی فی بیان کیفیۃ القسمۃ،ج۵،ص۲۰۷.
Flag Counter