Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
264 - 357
مثلاًایک شخص کی ایک تہائی ہے دوسرے کی دو تہائیاں دونوں کے ذمہ اُجرت تقسیم یکساں ہوگی کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ دوسرے مواقع پر مشترک چیز میں کام کرنے والے کی اُجرت ہر ایک شریک پر بقدر حصہ ہے مثلاًمشترک غلہ کے ناپنے یا کسی چیز کے تولنے کی اُجرت یا مشترک دیوار بنانے یا اُس میں کہگل(1)کرنے کی اُجرت یا مشترک نہر کھودنے یا اُس میں سے مٹی نکالنے کی اُجرت سب شرکا کے ذمہ برابر نہیں بلکہ ہر ایک کا جتنا حصہ ہے اُسی مناسبت سے سب کو اُجرت دینی ہوگی۔(2) (درمختار) 

    مسئلہ ۱۰: تقسیم کرنے کے لیے ایسا شخص مقرر کیا جائے جو عادل ہوا مین ہو اور تقسیم کرنا جانتا ہو بددیانت یااَناڑی(3)کو یہ کام نہ سپرد کیا جائے۔(4) (ہدایہ) 

    مسئلہ ۱۱: ایک ہی شخص اس کام کے لیے معین نہ کیا جائے یعنی لوگوں کو اس پر مجبور نہ کیا جائے کہ اُسی سے تقسیم کرائیں کہ اس صورت میں وہ جو چاہے گا اُجرت لے لیا کریگا اور واجبی اُجرت سے زیادہ لوگوں سے وصول کر لیا کریگا اور ایسا بھی موقع نہ دیا جائے کہ تقسیم کنندگان(5)باہم شرکت کر لیں کہ جو کچھ اس تقسیم کے ذریعہ سے حاصل کریں گے سب بانٹ لیں گے کہ اس میں بھی وہی اندیشہ ہے کہ اتفاق کر کے یہ لوگ اُجرت میں اضافہ کر دیں گے۔(6) (ہدایہ، درمختار) 

    مسئلہ ۱۲: شرکا نے باہم رضامندی کے ساتھ خود ہی تقسیم کر لی یہ تقسیم صحیح و لازم ہے ہاں اگر ان میں کوئی نابالغ یامجنون ہے جس کا کوئی قائم مقام نہ ہو یا کوئی شریک غائب ہے اور اس کا کوئی وکیل بھی نہیں ہے جس کی موجودگی میں تقسیم ہو تویہ اُس وقت لازم ہوگی کہ قاضی اسے جائز کر دے یا وہ غائب حاضر ہو کر یا نابالغ بالغ ہو کر یا اُس کا ولی اس تقسیم کو جائز کر دے یہ تمام اَحکام اُس وقت ہیں کہ میراث میں ان کی شرکت ہو۔ (7)(درمختار) 

    مسئلہ ۱۳: جائداد منقولہ (8)میں چند اشخاص شریک ہیں وہ کہتے ہیں ہم کو یہ جائداد وراثت میں ملی ہے یا مِلک مطلق کا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ بھس ملی ہوئی مٹی کا پلستر۔

2۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب القسمۃ،ج۹،ص۴۲۵،۴۲۶.

3۔۔۔۔۔۔ناتجربہ کار،ان جان،ناواقف۔۔

4۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب القسمۃ،ج۲،ص۳۲۵.

5۔۔۔۔۔۔تقسیم کرنے والے۔

6۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب القسمۃ،ج۲،ص ۳۲۵،۳۲۶.

و''الدرالمختار''،کتاب القسمۃ،ج۹،ص۴۲۷.

7۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب القسمۃ،ج۹،ص۴۲۷.

8۔۔۔۔۔۔وہ جائداد جو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کی جاسکتی ہو۔
Flag Counter