Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
256 - 357
جب تقابض بدلین ہو جائے یعنی اس نے اس کی چیز اور اس نے اس کی چیز پر قبضہ کر لیا اور فقط ایک نے قبضہ کیا ہو دوسرے نے قبضہ نہیں کیا ہو تو شفعہ نہیں ہوسکتا اور فرض کرو ایک نے ہی قبضہ کیا اور شفیع نے شفعہ کی تسلیم کر دی تو دوسرے کے قبضہ کے بعد شفعہ کرسکتا ہے کہ وہ پہلی تسلیم صحیح نہیں کہ قبل از وقت ہے۔ (1)(درمختار) 

    مسئلہ ۶: بیع فاسد کے ذریعہ سے ایک مکان خریدا اس کے بعد اس مکان کے پہلو میں دوسرا مکان فروخت ہوا اگر وہ مکان اول ابھی تک بائع ہی کے قبضہ میں ہے تو بائع شفعہ کرسکتا ہے کیوں کہ بیع فاسد سے بائع کی مِلک زائل نہیں ہوئی اور اگر مشتری کو قبضہ دے دیا ہے تو مشتری شفعہ کرسکتا ہے کہ اب یہ مالک ہے اور اگر بائع کا قبضہ تھا اور اس نے شفعہ کا دعویٰ کیا تھا اور قبل فیصلہ مشتری کو قبضہ دے دیا شفعہ باطل ہوگیا اور فیصلہ کے بعد مشتری کے قبضہ میں دیا تو جائدادِ مَشفوعہ(2)پر اس کا کچھ اثر نہیں اوراگر مشتری کا قبضہ تھا اور مشتری نے شفعہ کا دعویٰ بھی کیا تھا اور قبل فیصلہ بائع نے مشتری سے واپس لے لیا تومشتری کا دعویٰ باطل ہوگیا اور بعد فیصلہ بائع نے واپس لیا تو اس کا کچھ اَثر نہیں یعنی مشتری اس مکان کا مالک ہے جس کو بذریعہء شفعہ حاصل کیا۔(3) (ہدایہ) 

    مسئلہ ۷: جائداد فروخت ہوئی اور شفیع نے شفعہ سے انکار کر دیا پھر مشتری نے خیار رویت یا خیار شرط کی وجہ سے واپس کر دی یا اس میں عیب نکلا اور حکم قاضی سے واپس ہوئی تو اس واپسی کو بیع قرار دے کر شفیع شفعہ نہیں کرسکتا کہ یہ واپسی فسخ ہے بیع نہیں ہے اور اگر عیب کی صورت میں بغیر حکم قاضی بائع نے خود واپس لے لی تو شفعہ ہوسکتا ہے کہ حق ثالث میں یہ بیع جدید ہے۔ یوہیں اگر بیع کا اقالہ ہوا تو شفعہ ہوسکتا ہے۔ (4)(درمختار)
شفعہ باطل ہونے کے وجوہ
    مسئلہ ۱: طلب مواثبت یا طلب اشہاد نہ کرنے سے شفعہ باطل ہو جاتا ہے۔ شفعہ کی تسلیم سے بھی باطل ہو جاتا ہے مثلاًیہ کہے کہ اس مکان کا شفعہ میں نے تسلیم کر دیا۔ بائع کے لیے تسلیم کرے یا مشتری یا وکیل مشتری کے لیے، قبضہ مشتری سے قبل تسلیم کرے یا بعد میں ہر صورت میں باطل ہو جاتا ہے البتہ یہ ضرور ہے کہ بیع کے بعد تسلیم ہو اور اگر بیع سے قبل تسلیم پائی گئی تو اس سے شفعہ باطل نہیں ہوگا۔ یوہیں اگر یہ کہے کہ میں نے شفعہ باطل کر دیا یا ساقط کر دیا جب بھی شفعہ باطل ہو جائے گا۔ نابالغ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الشفعۃ،باب طلب عند القاضی...إلخ،ج۹،ص۳۹۳.

2۔۔۔۔۔۔وہ جائداد جس پر شفعہ کا دعویٰ کیا گیا۔

3۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب الشفعۃ،باب ما تجب فیہ الشفعۃ...إلخ،ج۲،ص۳۲۰.

4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الشفعۃ ،باب ما تثبت ھی فیہ أولاتثبت،ج ۹،ص ۳۹۶.
Flag Counter