Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
254 - 357
کچھ کمی نہیں کی جائے گی۔(1) (ہدایہ، درمختار، عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۷: بیع میں پھل مشروط تھے اور آفت سماویہ(2)سے پھل جاتے رہے تو ان کے مقابل میں ثمن کا حصہ ساقط ہو جائے گا۔ اور اگر بعد میں پیدا ہوئے اور آفت سماویہ سے جاتے رہے تو ثمن میں کچھ کمی نہیں کی جائے گی۔(3) (درمختار) 

    مسئلہ ۱۸: شفیع کے لینے سے پہلے مشتری نے جائداد میں تصرفات کیے شفیع اُس کے تمام تصرفات کو رد کر دے گا مثلاًمشتری نے بیع کر دی یا ہبہ کر دی اور قبضہ بھی دے دیا یا اُس کو صدقہ کر دیا بلکہ اُس کو مسجد کر دیا اور اُس میں نماز بھی پڑھ لی گئی یا اُس کو قبرستان بنایا اور مردہ بھی اُس میں دفن کر دیا گیا یا اور کسی قسم کا وقف کیا غرض کسی قسم کا تصرف کیا ہو شفیع ان تمام تصرفات کو باطل کر کے وہ جائداد لے لے گا۔ (4)(درمختار) 

    مسئلہ ۱۹: شفعہ سے پہلے مشتری نے جو کچھ تصرّف کیا ہے وہ تصرّف صحیح ہے مگر شفیع اُس کو توڑ دے گا یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ تصرّف ہی صحیح نہیں ہے لہٰذا اس جائداد کو اگر مشتری نے کرایہ پر دیا تو یہ کرایہ مشتری کے لیے حلال ہے بلکہ اگر اُس نے بیع کر ڈالی ہے تو ثمن بھی مشتری کے لیے حلال طَیِّب ہے۔ (5)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۰: ایک مکان کا نصف حصہ غیر معین خریدا خریدنے کے بعد بذریعہ تقسیم مشتری نے اپنا حصہ جدا کر لیا یہ تقسیم آپس کی رضامندی سے ہو یا حکمِ قاضی سے بہرحال شفیع اسی حصہ کو لے سکتا ہے جو مشتری کو ملا اُس تقسیم کو توڑ کر جدید تقسیم نہیں کراسکتا اور اگر مکان میں دو شخص شریک تھے ایک نے اپنا حصہ بیع کر دیا اور مشتری نے دوسرے شریک سے تقسیم کرائی اور اپناحصہ جدا کر لیا اس صورت میں شفیع اس تقسیم کو توڑ سکتا ہے۔ (6)(عالمگیری)
کس میں شفعہ ہوتا ہے اور کس میں نہیں
    مسئلہ ۱: شفعہ صرف جائداد غیر منقولہ میں ہوسکتا ہے جس کی مِلک مال کے عوض میں حاصل ہوئی ہو اگرچہ وہ جائداد
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب الشفعۃ،باب طلب الشفعۃ،ج۲،ص۳۱۷.

و''الدرالمختار''،کتاب الشفعۃ،باب طلب الشفعۃ،ج۹،ص۳۹۰.

و''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الشفعۃ، الباب الثامن فی تصرف المشتری...إلخ،ج۵،ص۱۸۰.

2۔۔۔۔۔۔ قدرتی آفت مثلاًبارش ،آندھی ،طوفان وغیرہ۔

3۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الشفعۃ،باب طلب الشفعۃ،ج۹،ص۳۹۰.

4۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۳۸۸.

5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الشفعۃ، الباب الثامن فی تصرف المشتری...إلخ،ج۵،ص۱۸۱.

6۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.
Flag Counter