Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
253 - 357
تو ثمن کو زمین اور بنی ہوئی عمارت کی قیمت پر تقسیم کریں۔ زمین کے مقابل میں ثمن کا جتنا حصہ آئے وہ دے کر زمین لے لے اوراگر وہ عمارت خود منہدم ہوگئی کسی نے گرائی نہیں تو ثمن کو اُس زمین اور اس ملبہ پر تقسیم کریں جو حصہ زمین کے مقابل میں پڑے اوس کے عوض میں زمین کو لے لے۔ اور آگ سے وہ مکان جل گیا اور کوئی سامان باقی نہ رہا یا سیلاب ساری عمارت کو بہا لے گیا تو پورے ثمن کے عوض میں شفیع اُس زمین کو لے سکتا ہے۔ (1)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۳: مشتری نے صرف عمارت بیچ دی اور زمین نہیں بیچی ہے مگر عمارت ابھی قائم ہے تو شفیع اُس بیع کو توڑ سکتا ہے اور عمارت و زمین دونوں کو بذریعہ شفعہ لے سکتا ہے۔ (2)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۴: مشتری یا کسی دوسرے نے عمارت منہدم کر دی ہے یا وہ خود گر گئی اور ملبہ موجود ہے شفیع یہ چاہتا ہے کہ شفعہ میں اس سامان کو بھی لے لے وہ ایسا نہیں کرسکتا بلکہ صرف زمین کو لے سکتا ہے۔ یوہیں اگر مشتری نے مکان میں سے دروازے نکلوا کر بیچ ڈالے تو شفیع ان دروازوں کو نہیں لے سکتا بلکہ دروازوں کی قیمت کی قدر زر ثمن سے کم کر کے مکان کوشفعہ میں لے سکتا ہے۔(3) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۵: مکان کا کچھ حصہ دریابُرد ہوگیا (4)کہ اس حصہ میں دریا کا پانی جاری ہے تو مابقی(5)کو حصہ ثمن کے مقابل میں شفیع لے سکتا ہے۔(6) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۶: زمین خریدی جس میں درخت ہیں اور درختوں میں پھل لگے ہوئے ہیں اور مشتری نے پھل بھی اپنے لیے شرط کر لیے ہیں اور اس میں شفعہ ہوا اگر پھل اب بھی موجود ہیں تو شفیع زمین و درخت اور پھل سب کو لے گا اور اگر پھل ٹوٹ چکے ہیں تو صرف زمین و درخت لے گا اورپھلوں کی قیمت ثمن سے کم کر دی جائے گی۔ اور اگر خریدنے کے بعد پھل آئے اس میں چندصورتیں ہیں ابھی تک درخت بائع ہی کے قبضہ میں تھے کہ پھل آگئے تو شفیع پھلوں کو بھی لے گا اور پھل توڑ لیے ہوں تو ان کی قیمت کی مقدار ثمن سے کم کی جائے گی۔ اور اگر مشتری کے قبضہ کرنے کے بعد پھل آئے اور پھل موجود ہیں تو شفیع پھلوں کو بھی لے گا اور ثمن میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور اگر مشتری نے توڑ کر بیچ ڈالے یا کھا لیے تو شفیع کو زمین و درخت ملیں گے اور ثمن میں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الشفعۃ، الباب الثامن فی تصرف المشتری...إلخ،ج۵،ص۱۸۰.

2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.    3۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.

4۔۔۔۔۔۔یعنی دریابہالے گیا۔    5۔۔۔۔۔۔باقی ماندہ۔

6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الشفعۃ، الباب الثامن فی تصرف المشتری...إلخ،ج۵،ص۱۸۰.
Flag Counter