Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
243 - 357
ہوں اور اس سے پہلے میں طلب شفعہ کرچکا ہوں اور اب پھر طلب کرتا ہوں تم لوگ اس کے گواہ رہو۔(1) (ہدایہ)یہ اُس وقت ہے کہ جائدادمَبیعہ کے پاس طلب اشہاد کرے(2)اور اگر مشتری کے پاس کرے تو یہ کہے کہ اس نے فلاں جائداد خریدی ہے اور میں فلاں جائداد کے ذریعہ سے اُس کا شفیع ہوں اور بائع کے پاس یوں کہے کہ اس نے فلاں جائداد فروخت کی ہے اور میں فلاں جائداد کی وجہ سے اس کا شفیع ہوں۔ (3)(نتائج) 

    مسئلہ ۱۰: بائع کے پاس طلب اشہاد کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ جائداد بائع کے قبضہ میں ہو یعنی اب تک بائع نے مشتری کے قبضہ میں نہ دی ہو اور مشتری کا قبضہ ہوچکا ہو تو بائع کے پاس طلب اشہاد نہیں ہوسکتی اور مشتری کے پاس بہرصورت طلب اشہاد ہوسکتی ہے چاہے وہ جائداد بائع کے قبضہ میں ہو یا مشتری کے قبضہ میں ہو اسی طرح جائداد مبیعہ کے سامنے بھی مطلقاً طلب اشہاد ہوسکتی ہے۔ (4)(ہدایہ، درمختار) طلب اشہاد میں جائداد کے حدود اربعہ بھی ذکر کر دے تو بہتر ہے تاکہ اختلاف سے بچ جائے۔ 

    مسئلہ ۱۱: جو شخص باوجود قدرت طلب اشہاد نہ کرے تو شفعہ باطل ہو جائے گا مثلاًبغیر طلب اشہاد قاضی کے پاس دعویٰ کر دیا شفعہ باطل ہوگیا۔ طلب اشہاد قاصد اور خط کے ذریعہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ (5)(درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۱۲: جو شخص دور ہے اور اُسے بیع کی خبر ملی تو خبر ملنے کے بعد اُس کو اتنا موقع ہے کہ وہاں سے آکر یا قاصد یا وکیل کو بھیج کر طلب اشہاد کرے اس کی وجہ سے جتنی تاخیر ہوئی اس سے شفعہ باطل نہیں ہوگا۔ (6)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۳: شفیع کو رات میں خبر ملی اور وہ وقت باہر نکلنے کا نہیں ہے اس وجہ سے صبح تک طلب اشہاد کو مؤخر کیا اس سے شفعہ باطل نہیں ہوگا۔(7) (عالمگیری)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب الشفعۃ،باب طلب الشفعۃ...إلخ،ج۲،ص۳۱۱.

2۔۔۔۔۔۔یعنی گواہی طلب کرے۔

3۔۔۔۔۔۔''نتائج الأفکار''تکملۃ ''فتح القدیر''،کتاب الشفعۃ،باب طلب الشفعۃ...إلخ،ج۸،ص۳۱۱.

4۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب الشفعۃ،باب طلب الشفعۃ...إلخ،ج۲،ص۳۱۱.

و''الدرالمختار''،کتاب الشفعۃ،باب طلب الشفعۃ،ج۹،ص۳۷۵.

5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الشفعۃ،باب طلب الشفعۃ،ج۵،ص۳۷۵،۳۷۶.

6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الشفعۃ، الباب الثالث فی طلب الشفعۃ،ج۵،ص۱۷۳.

7۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.
Flag Counter