Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
220 - 357
چیز غاصب کو دے کر قیمت نہیں لے سکتا اور اگر زیادہ عیب پیدا ہوگیا ہے تو اختیار ہے کہ چیز دیدے اور قیمت لے لے یا چیز رکھ لے اور نقصان وصول کرے۔(1) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۱: جانور غصب کیا غاصب کے یہاں وہ مدت تک رہا بڑھ گیا اور اُس کی قیمت زیادہ ہوگئی مالک اپنا جانور لے لے گا اور غاصب کو کوئی معاوضہ نہیں ملے گا۔ کھیت یا باغ کو چھین کر اُس کو پانی دیا زراعت بڑھ گئی درخت میں پھل آگئے مالک اپنا کھیت اور باغ لے لے گا اور کوئی معاوضہ نہیں دے گا۔ (2)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۲: روئی غصب کر کے کتوالی یا سوت غصب کر کے کپڑا بُنوا لیا مالک کپڑے یا سوت کو نہیں لے سکتا بلکہ روئی یا سوت کا تاوان لے۔(3) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۳: زمین غصب کر کے اُس میں عمارت بنا لی یا درخت لگائے غاصب کو حکم دیا جائے گا کہ اپنی عمارت اوٹھالے جا اور درخت کاٹ لے اور اگر عمارت و درخت کے نکالنے میں زمین خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو مالک زمین درخت یا عمارت کی قیمت دیدے اور یہ اس کے ہو جائیں گے۔ قیمت اس طرح دلائی جائے گی کہ دیکھا جائے تنہا زمین کی کیا قیمت ہے اور زمین کی مع عمارت یا درخت کے کیا قیمت ہے جو کچھ زیادتی ہو وہ غاصب کو دلا دی جائے۔(4) (ہدایہ) 

    مسئلہ ۲۴: زمین غصب کر کے اُسی زمین کی مٹی سے دیوار بنوائی تو یہ دیوار بھی مالک زمین کی ہے اس کا معاوضہ غاصب کو نہیں ملے گا۔(5) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۵: لکڑی غصب کر کے چیر ڈالی وہ اب تک مالک ہی کی ملک ہے۔ (6)(درمختار) 

    مسئلہ ۲۶: لکڑی چیرنے کے لیے آرہ عاریت لیا وہ ٹوٹ گیا اور اس نے بلا اِجازتِ مالک اُسے جوڑوایا ٹوٹے ہوئے آرہ کی قیمت مالک کو دے اور یہ آرہ اسی کا ہوگیا۔ (7)(درمختار)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الغصب، الباب الثانی فی أحکام المغصوب...إلخ،ج۵،ص۱۲۳.

2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص ۱۲۴.

3۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.

4۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب الغصب، فصل فیما یتغیر...إلخ،ج۲،ص۳۰۱.

5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الغصب،الباب الثانی فی أحکام المغصوب... إلخ،ج۵،ص۱۲۵.

6۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الغصب،ج۹،ص۳۳۲.

7۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۳۳۳.
Flag Counter