| بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15) |
مسئلہ ۲۷: مردار کا چمڑا غصب کر کے اُسے پکا لیا اگر ایسی چیز سے پکایا جس کی کوئی قیمت نہیں جب تو مالک چمڑے کو مفت لے لے گا اور اگر ایسی چیز سے پکایا جس کی کوئی قیمت ہے تو جو کچھ پکانے سے چمڑے کی قیمت میں زیادتی ہوئی غاصب کو مالک دے گا یعنی اگر یہ چمڑا مذبوح کا ہوتا تو کیا قیمت ہوتی اور اب پکنے پر کیا قیمت ہے جو کچھ قیمت میں اضافہ ہو غاصب کو دے اور اگر غاصب کے پاس وہ چمڑا بغیر کسی کے فعل کے ضائع ہوگیا تو غاصب سے تاوان نہیں لیا جائے گا۔(1) (عالمگیری)
مسئلہ ۲۸: دروازے کا ایک بازو تلف کر دیا یا موزے یا جوتے میں سے ایک کو تلف کر دیا تو مالک کو اختیار ہے کہ دوسرا بھی اسی کو دے کر دونوں بازو یا دونوں موزے یا دونوں جوتے کی قیمت اس سے وصول کرے اگر انگوٹھی کا حلقہ خراب کر ڈالا نگینہ باقی ہے تو صرف حلقہ ہی کا تاوان لے سکتا ہے۔ (2)(عالمگیری)اتلاف سے کہاں ضمان واجب ہے کہاں نہیں
مسئلہ ۱: انڈا توڑ دیا اندر سے گندہ نکلا یا اخروٹ توڑ دیا اندر سے خالی نکلا ضمان واجب نہیں کہ یہ مال نہیں ہے۔(3)(عالمگیری)
مسئلہ ۲: چٹائی کی بناوٹ (4)کھول ڈالی یا دروازہ کی چوکھٹ الگ کر دی یا اسی طرح کسی اور شے کی ترکیب(5) اور بناوٹ خراب کر دی اگر اس کو پہلی حالت پر لایا جاسکتا ہے تو اُس کو حکم دیا جائے گا کہ اُسی طرح ٹھیک کر دے اور ٹھیک نہ کیا جاسکتا ہو تو اُس سے قیمت وصول کی جائے اور یہ ٹوٹی ہوئی چیز اسے دے دی جائے۔(6) (عالمگیری)
مسئلہ ۳: دیوار گرا دی اور ویسی ہی بنا دی تو ضمان سے بری ہوگیا اور لکڑی کی دیوار تھی اُسی لکڑی کی بنائی بَری ہوگیا اور دوسری لکڑی کی بنائی تو بری نہ ہوا ہاں اگر یہ اُس سے بہتر ہے تو بری ہو جائے گا۔(7) (درمختار، عالمگیری)
مسئلہ ۴: دوسرے کی زمین سے مٹی اوٹھائی اگر وہاں مٹی کی کوئی قیمت نہیں ہے اور مٹی لے لینے سے زمین میں کوئیـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الغصب،الباب الثانی فی أحکام المغصوب...إلخ،ج۵،ص۱۲۶. 2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۱۲۸. 3۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الغصب،الباب الثالث فیما لایجب...إلخ،ج۵،ص۱۲۸. 4۔۔۔۔۔۔سلائی۔ 5۔۔۔۔۔۔شے کی مختلف اجزاء کوملانا۔ 6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الغصب،الباب الثالث فیما لایجب...إلخ،ج۵،ص۱۲۸. 7۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الغصب،ج۹،ص۳۰۴. و''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الغصب، الباب الثالث فیما لایجب...إلخ،ج۵،ص۱۲۹.