Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
210 - 357
    مسئلہ ۲: جانور کو غصب کر لایا اس کے ساتھ لگا ہوا بچہ چلا آیا یا غصب کے بعد بچہ پیدا ہوا بچہ کا تاوان غاصب پر نہیں یابچہ کو غصب کر لایا اور اسے ہلاک کر دیا اس کے جدا ہونے سے گائے کا دودھ سوکھ گیا یہاں بچہ کا ضمان ہے اور گائے میں جو کچھ کمی ہوئی اس کا نقصان دینا ہوگا یہ نقصان تعدی کی وجہ سے ہے۔ (1)(ردالمحتار) 

    مسئلہ ۳: کسی شخص کا مٹی کا ڈھیلا یا ایک قطرہ پانی لے لیا اگرچہ بغیر اجازت ایسا کرنا جائز نہیں مگر یہ غصب نہیں کہ مال متقوم نہیں۔ (2)(ردالمحتار) 

    مسئلہ ۴: چھپا کر کسی کی چیز لے لی جس کو چوری کہتے ہیں اگر دس درہم قیمت کی ہے جس میں ہاتھ کاٹا جاتا ہے یہ غصب نہیں کہ ہلاک ہونے سے یہاں تاوان لازم نہیں۔(3) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۵: دوسرے کے جانور پر بغیر اجازت مالک بوجھ لادنا یا سوار ہونا بلکہ مشترک جانور پر بغیر اجازت شریک بوجھ لادنا یا سوار ہونا غصب ہے ہلاک ہونے سے تاوان دینا ہوگا دوسرے کے بچھونے پر بغیر اجازت بیٹھنا غصب نہیں اگر وہ ہلاک ہو جائے تو تاوان نہیں جب تک اس کے فعل سے ہلاک نہ ہو۔(4) (ہدایہ، درمختار) 

    مسئلہ ۶: غصب کا حکم یہ ہے کہ اگر معلوم ہو کہ دوسرے کا مال ہے تو غاصب گنہگار ہے اور چیز موجود ہو تو مالک کو واپس کر دے موجود نہ ہو تو تاوان دے اور معلوم نہ ہو کہ پرایا مال ہے تو اس کا حکم واپس کرنا یا چیز موجود نہ ہو تو تاوان دینا ہے اور اس صورت میں گنہگار نہیں ہوا۔ (5)(ہدایہ، درمختار) 

    مسئلہ ۷: غاصب سے دوسرا شخص چھین لے گیا تو مغصوب منہ کو یعنی جس کی چیز غصب کی گئی اسے اختیار ہے کہ غاصب سے ضمان لے یا غاصب الغاصب سے۔ (6)(درمختار) 

    مسئلہ ۸: شے موقوف(7)غصب کی جس کی قیمت ایک ہزار ہے پھر غاصب سے کسی نے غصب کر لی اور اس وقت
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب الغصب،ج۹،ص۲۹۸،۲۹۹.

2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۳۰۰.    3۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۳۰۱.

4۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب الغصب،ج۲،ص۲۹۶.

و''الدرالمختار''،کتاب الغصب،ج۹،ص۳۰۱.

5۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب الغصب،ج۲،ص۲۹۶.

و''الدرالمختار''،کتاب الغصب،ج۹،ص۳۰۲.

6۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الغصب،ج۹،ص۳۰۲.

7۔۔۔۔۔۔وقف شدہ چیز۔
Flag Counter