Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
208 - 357
کہ تم نے مجھے آگے بڑھتے دیکھا یہاں تک کہ اپنی جگہ پر جاکر کھڑا ہوگیا اور میں نے ہاتھ بڑھایا تھا اور میں نے ارادہ کیا تھا کہ جنت کے پھلوں میں سے کچھ لے لوں کہ تم بھی انھیں دیکھ لو پھر میری سمجھ میں آیا کہ ایسا نہ کروں۔'' (1)

    حدیث ۷: بیہقی نے شعب الایمان اور دارقطنی نے مجتبیٰ میں ابو حرہ رقاشی سے روایت کی کہ رسول اﷲ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''خبردار تم لوگ ظلم نہ کرنا سن لو کسی کا مال بغیر اس کی خوشی کے حلال نہیں۔''(2)

    حدیث ۸: ترمذی و ابو داود نے سائب بن یزید سے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''کوئی شخص اپنے بھائی (مسلمان)کی چھڑی ہنسی مذاق میں واقعی طور پر نہ لے لے یعنی ظاہر تو یہ ہے کہ مذاق کر رہا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ لینا ہی چاہتا ہے اور جس نے اس طرح لی ہو وہ واپس کر دے۔''(3)

    حدیث ۹: امام احمد و ابو داود و نسائی سمرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے  راوی کہ حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم )نے ارشاد فرمایا:''جوشخص اپنا بعینہٖ مال کسی کے پاس پائے تو وہی حقدار ہے اور وہ شخص جس کے پاس مال تھا اگر اس نے کسی سے خریدا ہے تووہ اپنے بائع سے مطالبہ کرے۔''(4)

    حدیث ۱۰: ابو داود نے سمرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے  روایت کی کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:'' جب کوئی شخص جانوروں میں پہنچے (اور دودھ دوہنا چاہے)اگر مالک وہاں ہو تو اس سے اجازت لے لے اور وہاں نہ ہو تو تین مرتبہ مالک کو آواز دے اگر کوئی جواب دے تو اس سے اجازت لے کر دوہے اور جواب نہ آئے تو دوہ کر پی لے وہاں سے لے نہ جائے۔''(5) (یہ حکم اس وقت ہے کہ یہ شخص مضطر ہو) 

    حدیث ۱۱: ترمذی و ابن ماجہ نے عبداﷲبن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما سے روایت کی کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''جو شخص باغ میں جائے تو کھائے، جھولی میں رکھ کر لے نہ جائے۔''(6) (یہ بھی اضطرار کی صورت میں ہے یا وہاں کا ایسا عرف ہوگا)۔ 

    حدیث ۱۲: ابو داود و ترمذی و ابن ماجہ رافع بن عَمْرْو غفاری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی کہتے ہیں میں لڑکا تھا انصار
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''صحیح مسلم''،کتاب الکسوف،باب ماعرض علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم...إلخ،الحدیث:۱۰۔(۹۰۴)،ص۴۵۱.

2۔۔۔۔۔۔''شعب الإیمان''،الباب الثامن والثلاثون...إلخ،باب فی قبض الید...إلخ،الحدیث:۵۴۹۲،ج۴،ص۳۸۷.

و''المسند''للامام احمد بن حنبل،مسند البصریین،حدیث عم ابی حرۃ الرقاشی،الحدیث۲۰۷۲۰،ج۷،ص۳۷۶.

3۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذي''،کتاب الفتن،باب ماجاء لایحل لمسلم...إلخ،الحدیث:۲۱۶۷،ج۴،ص۶۵.

4۔۔۔۔۔۔''سنن أبي داود''،کتاب البیوع،باب في الرجل یجد عین مالہٖ...إلخ،الحدیث:۳۵۳۱،ج۳،ص۴۰۳.

5۔۔۔۔۔۔''سنن أبي داود''،کتاب الجھاد،باب في ابن السبیل یأکل من التمر...إلخ،الحدیث:۲۶۱۹،ج۳،ص۵۵.

6۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذي''،کتاب البیوع،باب ماجاء في الرخصۃ في أکل الثمرۃ...إلخ،الحدیث:۱۲۹۱،ج۳،ص۴۴.
Flag Counter