| بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15) |
ایسے شخص کو قاضی محجور کر دے گا اب اس کے تصرفات ہبہ وغیرہ نافذ نہیں ہوں گے اور قاضی اس کے اموال کو بیع کر کے دَین ادا کر دے گا۔ (1)(درمختار)
مسئلہ ۱۴: ایک شخص مفلس (دیوالیا)ہوگیا اور اس کے پاس کچھ وہ چیزیں ہیں جن کو اس نے خریدا ہے اور ثمن بائع کو نہیں دیا ہے تو یہ چیز تنہا بائع کو نہیں ملے گی بلکہ اس میں دیگر قرض خواہ بھی شریک ہیں جتنی بائع کے حصہ میں آئے اتنی ہی لے سکتا ہے اور اگر اس نے اب تک اس چیز پر قبضہ ہی نہیں کیا ہے یا بغیر اجازت بائع قبضہ کر لیا ہے تو تنہا بائع اس کا حقدار ہے۔ (2)(درمختار)
مسئلہ ۱۵: مدیون کا دَین نقود سے(3)ادا کیا جائے گا ان سے نہ ادا ہو تو دیگر سامان سے اور ان سے بھی نہ ہو تو جائداد غیر منقولہ سے اور صرف ایک جوڑا کپڑے کا اوس کے لیے چھوڑ دیا جائے باقی سب اموال ادائے دَین میں صرف کر دیے (4)جائیں۔ (5)(عالمگیری)بلوغ کا بیان
مسئلہ ۱: لڑکے کو جب انزال ہوگیا وہ بالغ ہے وہ کسی طرح ہو سوتے میں ہو جس کو احتلام کہتے ہیں یا بیداری کی حالت میں ہو۔ اور انزال نہ ہو تو جب تک اس کی عمر پندرہ سال کی نہ ہو بالغ نہیں جب پورے پندرہ سال کا ہوگیا تو اب بالغ ہے علامات بلوغ پائے جائیں یا نہ پائے جائیں ،لڑکے کے بلوغ کے لیے کم سے کم جو مدت ہے وہ بارہ سال کی ہے یعنی اگر اس مدت سے قبل وہ اپنے کو بالغ بتائے اس کا قول معتبر نہ ہوگا۔(6) (عالمگیری، درمختار)
مسئلہ ۲: لڑکی کا بلوغ احتلام سے ہوتا ہے یا حمل سے یا حیض سے ان تینوں میں سے جو بات بھی پائی جائے تو وہ بالغ قرار پائے گی اور ان میں سے کوئی بات نہ پائی جائے تو جب تک پندرہ سال کی عمر نہ ہو جائے بالغ نہیں اور کم سے کم اس کا بلوغ نوسال میں ہوگا اس سے کم عمر ہے اور اپنے کو بالغہ کہتی ہو تو معتبر نہیں۔ (7)(درمختار وغیرہ)ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الحجر،ج۹،ص۲۵۴. 2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق. 3۔۔۔۔۔۔یعنی جو رقم نقدی کی صورت میں موجود ہے اُس سے۔ 4۔۔۔۔۔۔یعنی قرض کی ادائیگی میں خرچ کیے۔ 5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الحجر،الباب الثالث فی الحجر بسبب الدین،ج۵،ص۶۲. 6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الحجر،الباب الثانی فی الحجرللفساد،الفصل الثانی،ج۵،ص۶۱. و''الدرالمختار''،کتاب الحجر،فصل،ج۹،ص۲۵۹،۲۶۰. 7۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الحجر، فصل،ج۹،ص۲۶۰،وغیرہ.