Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
195 - 357
    مسئلہ ۳۴: مرد مریض نے اپنی عورت کو مجبور کیا کہ وہ اس سے طلاق بائن کی درخواست کرے عورت نے اس سے کہا کہ تو مجھے طلاق بائن دے دے اس نے دے دی اور عدت ہی میں وہ شخص مر گیا عورت وارث ہوگی اور اگر عورت نے دو طلاق بائن کی درخواست کی تو وارث نہیں ہوگی۔(1) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۳۵: عورت کو مجبور کیا گیا کہ ایک ہزار کے بدلے میں شوہر کی طلاق قبول کرے اس نے قبول کر لی ایک طلاق رجعی واقع ہوگی اور اوس پر روپے واجب نہیں ہوں گے اور اگر ایک ہزار پر خلع کے لیے عورت پر اکراہ ہوا اور اس نے خلع کرایا توطلاق بائن واقع ہوگی اور مال واجب نہیں ہوگا۔(2) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۳۶: ایک شخص کو مجبور کیا گیا کہ فلانی عورت سے دس ہزار مہَر پر نکاح کرے اور اس عورت کا مہر مثل ایک ہزار ہے اس نے دس ہزار مہر پر نکاح کیا نکاح صحیح ہے مگر مہر ایک ہی ہزار واجب ہوگا۔(3) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۳۷: ایک شخص ہزار روپے پر خلع کرنے میں مجبور کیا گیا اور اس کی عورت کا مہر چار ہزار ہے اس نے خلع کر لیا اورعورت خلع کرانے پر مجبور نہیں کی گئی ہے تو ایک ہزار پر خلع ہوگیا عورت کے ذمہ یہ روپے لازم ہوں گے اور مرد مجبور کرنے والے سے کچھ نہیں لے سکتا۔(4) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۳۸: اکراہ کے ساتھ یہ سب چیزیں صحیح ہیں نذر، یمین، ظہار، رجعت، ایلا، فے یعنی اس کو منت ماننے پر مجبور کیا کہ نماز یا روزہ یا صدقہ یا حج کی منت مانے اور اس نے مان لی تو منت پوری کرنی ہوگی۔ یوہیں ظہار کیا تو بغیر کفارہ عورت سے قربت جائز نہ ہوگی اور ایلا کیا تو اس کے احکام بھی جاری ہوں گے اور رجعت کر لی تو رجعت ہوگئی اور ایلا کیا تھا فے کرنے پر مجبور کیا گیا فے ہوگئی۔(5)(عالمگیری، درمختار) 

    مسئلہ ۳۹: عورت سے ظہار کیا تھا اس کو مجبور کیا گیا کہ ظہار کے کفارہ میں اپنا غلام آزاد کرے اس نے آزاد کیا اگر یہ غلام غیر معین ہے جب تو کچھ نہیں کہ اس نے اپنا فرض ادا کیا اور اگر معین غلام کو آزاد کرایا تو دو صورتیں ہیں وہی سب میں گھٹیا اور کم
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الإکراہ،الباب الثانی فیمایحل...إلخ،ج۵،ص۴۳.

2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.        3۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۴۴.

4۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۴۶.

5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الإکراہ،الباب الثانی فیمایحل...إلخ،ج۵،ص۴۶.

و''الدرالمختار''،کتاب الإکراہ،ج۹،ص۲۳۲.
Flag Counter