Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
194 - 357
    مسئلہ ۲۷: عورت کو زنا کرانے پر مجبور کیا اور اس نے مرد کو قابو دے دیا تو عورت بھی گنہگار ہے اور قابو نہ دیا اور اس کے ساتھ کر لیا گیا تو عورت گنہگار نہیں۔ (1)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۸: زنا پر اکراہ ہوا اس نے زنا نہیں کیا اور قتل کر دیا گیا اس کو ثواب ملے گا۔(2) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۹: نکاح و طلاق و عتاق پر اکراہ ہوا یعنی دھمکی دے کر ایجاب یا قبول کرالیا یا طلاق کے الفاظ کہلوائے یا غلام کو آزاد کرایا تو یہ سب صحیح ہو جائیں گے اور غلام کی قیمت مکرِہ سے وصول کرسکتا ہے اور طلاق کی صورت میں اگر عورت غیر مدخولہ ہے تو نصف مہر وصول کرسکتا ہے اور مدخولہ ہے تو کچھ نہیں۔ (3)(درمختار) 

    مسئلہ ۳۰: خود زوجہ نے شوہر کو طلاق دینے پر مجبور کیا اور اکراہ ملجی ہے تو عورت شوہر سے کچھ نہیں لے سکتی اور غیر ملجی ہے تو نصف مہَر لے سکتی ہے۔(4) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۳۱: نکاح میں مہَر ذکر نہیں کیا گیا اور اکراہ کے ساتھ طلاق دلوائی گئی تو شوہر پر متعہ واجب ہے جس کا بیان کتاب الطلاق میں گزرا اور مکرِہ سے اس کو وصول کریگا۔(5) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۳۲: ایک طلاق دینے پر اکراہ ہوا اور اس نے تین طلاقیں دے دیں اور عورت غیر مدخولہ ہے تو مکرِہ سے نصف مہَرواپس نہیں لے سکتا۔(6) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۳۳: اس پر اکراہ ہوا کہ زوجہ کو تفویض طلاق کر دے(7)یا اس کی طلاق فلاں شخص کے اختیار میں دے دے اس نے ایسا ہی کر دیا اور زوجہ یا اس شخص نے طلاق دے دی طلاق ہو جائے گی اور غیر مدخولہ ہے، تو نصف مہر مکرِہ سے وصول کریگا۔ (8)(عالمگیری)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الإکراہ،الباب الثانی فیمایحل...إلخ،ج۵،ص۴۸.

2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.

3۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإکراہ،ج۹،ص۲۳۱.

4۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب الإکراہ،مطلب:بیع المکرہ فاسدٌ...إلخ،ج۹،ص۲۳۲.

5۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.

6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الإکراہ،الباب الثانی فیمایحل...إلخ،ج۵،ص۴۲.

7۔۔۔۔۔۔یعنی طلاق سپرد کردے۔

8۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الإکراہ،الباب الثانی فیمایحل...إلخ،ج۵،ص۴۲.
Flag Counter