| بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14) |
مسئلہ ۶۰: اگر ہبہ کے یہ الفاظ ہوں کہ میں نے یہ چیز فلاں چیز کے مقابل میں تم کوہبہ کی یعنی عوض کالفظ نہیں کہا تو یہ ابتداوانتہا دونوں کے لحاظ سے بیع ہی ہے ہبہ نہیں ہے اور اگر عوض کو معین نہ کیا ہو بلکہ مجہول رکھا مثلاًیہ چیز تم کوہبہ کرتا ہوں بشرطیکہ تم اس کے بدلے میں مجھے کوئی چیز دو تو یہ ابتداوانتہا دونوں کے لحاظ سے ہبہ ہی ہے۔(1)
(درمختار)
مسئلہ ۶۱: موہوب لہ نے موہوب پر قبضہ کرلیا اس کے بعد واہب نے بلااجازتِ موہوب لہ اُس چیز کولیکر ہلاک کرڈالا تو بقدر ِقیمت(2)تاوان دے اور اگر بکری ہبہ کی تھی واہب نے بغیر اجازتِموہوب لہ اُسے ذبح کرڈالا تو ذبح کی ہوئی بکری موہوب لہ لے لے گااور تاوان نہیں اور کپڑا ہبہ کیا تھا واہب نے اُسے قطع کرڈالا(3) تویہ کپڑا دینا ہوگا اور قطع کرنے سے جو کمی ہوئی وہ دے۔ (4) (عالمگیری)مسائل متفرقہ
مسئلہ ۱: کنیز کوہبہ کیا اور اوس کے حمل کا استثنا کیا یا یہ شرط کی کہ تم اسے واپس کردینا یا آزادکردینا یا مدبر کردینا یا ام ولد بنانا یا مکان ہبہ کیا اور یہ شرط کی کہ اس میں سے کچھ جزو معین مثلاًیہ کمرہ یا غیرمعین مثلاً اس کی تہائی چوتھائی واپس کردینا یاہبہ میں یہ شرط کی کہ اس کے عوض میں کوئی شے(غیر معین)مجھے دینا ان سب صورتوں میں ہبہ صحیح ہے اور استثنا یا شرط باطل۔ (5) (ہدایہ ، درمختار)
مسئلہ ۲: کنیز کے شکم میں جو بچہ ہے اُسے آزاد کرکے کنیز کوہبہ کیا ہبہ صحیح ہے اور اگر حمل کو مدبر کرکے جاریہ کوہبہ کیا صحیح نہیں۔ (6) (درمختار)
مسئلہ ۳: بچوں کے معلّمین کو عیدی دی جاتی ہے اگر معلّم نے سوال واِلحاح (7)نہ کیا ہو تو جائز ہے۔ (8) (عالمگیری)ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۸،ص۵۹۹. 2۔۔۔۔۔۔یعنی قیمت کے برابر۔ 3۔۔۔۔۔۔یعنی کاٹ دیا۔ 4۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الھبۃ،الباب الحادی عشر فی المتفرقات،ج۴،ص۴۰۲. 5۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۲،ص۲۲۷. و''الدرالمختار''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۸،ص۵۹۹. 6۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۸،ص۶۰۰. 7۔۔۔۔۔۔اصرار۔ 8۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الھبۃ،الباب الحادی عشر فی المتفرقات،ج۴،ص۴۰۴.