Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
97 - 186
کہ مشتری نے مبیع سے جو نفع حاصل کیا ہے حرام ہو حالانکہ ایسا نہیں۔(1) (بحر)

    مسئلہ ۵۶: ہبہ کرنے کے بعد واہب نے اُس چیز کوہلاک کردیا تاوان دے گا اور اگر غلام تھا اُسے واہب نے آزاد کردیا آزاد نہ ہوگا کیونکہ جب تک واپس نہ کریگا اس کی ملک نہیں ہے۔ (2) (بحر)

    مسئلہ ۵۷: جو چیز ہبہ کی تھی وہ ہلاک ہوگئی اُس کے بعد مستحق(3)نے دعویٰ کیا کہ چیز میری تھی اور موہوب لہ سے اُس کا تاوان وصول کرلیا موہوب لہ واہب سے اُس تاوان میں سے کچھ وصول نہیں کرسکتا۔ یہی حکم عاریت کاہے کہ مستعیر کے پاس ہلاک ہوجائے اور مستحق اس سے ضمان(4)وصول کرے تو یہ معیر سے کچھ نہیں لے سکتا اور اگر عقد معاوضہ کے ذریعہ سے(5)چیز اس کے پاس آتی اور ہلاک ہوجاتی اور مستحق ضمان لیتا تو یہ دینے والے سے وصول کرسکتا۔ مثلاً مشتری کے پاس مبیع ہلاک ہوگئی اور مستحق نے اس سے ضمان لیا یہ بائع سے وصول کرسکتا ہے۔ اسی طرح اگر اس کے پاس چیز کا ہونا دینے والے کے نفع کی خاطر ہو تو یہ دینے والے سے ضمان وصول کرسکتا ہے مثلاًمودَع (6)یا مستاجر (7)کے پاس چیز تھی اور ہلاک ہوگئی اور مستحق نے تاوان لیا تو یہ مالک سے وصول کرسکتے ہیں۔(8) (بحر)

    مسئلہ ۵۸: جن سات مواضع میں رجوع نہیں ہوسکتا جن کا بیان ابھی گزرا اگر واہب وموہوب لہ رجوع پر اتفاق کرلیں تو یہ اُن کا اتفاق جائز ہے۔(9)(درمختار)

    مسئلہ ۵۹: ہبہ بشرط العوض کہ میں یہ چیز تم کوہبہ کرتا ہوں اس شرط پر کہ فلاں چیز تم مجھ کو دو یہ ابتدا کے لحاظ سے ہبہ ہے لہٰذا دونوں عوض پر قبضہ ضروری ہے اگر دونوں نے یا ایک نے قبضہ نہیں کیا توہر ایک رجوع کرسکتا ہے اور دونوں میں سے کسی میں شیوع(10)ہو تو باطل ہوگا مگر انتہاکے لحاط سے یہ بیع ہے لہٰذا اس میں بیع کے احکام بھی ثابت ہونگے کہ اگر اس میں عیب ہے تو واپس کرسکتا ہے خیار رویت بھی حاصل ہوگااس میں شفعہ بھی جاری ہوگا۔(11) (درمختار)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''البحرالرائق''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۷،ص۵۰۱.

2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.

3۔۔۔۔۔۔ حق دار۔        4۔۔۔۔۔۔تاوان۔        5۔۔۔۔۔۔یعنی تبادلہ کے طور پر۔

6۔۔۔۔۔۔جس کے پاس ودیعت (امانت)رکھی جائے۔        7۔۔۔۔۔۔کرایہ دار۔

8۔۔۔۔۔۔''البحرالرائق''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۷،ص۵۰۱.

9۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۸،ص۵۹۷،۵۹۸.

10۔۔۔۔۔۔ایسی شرکت جس میں شریکوں کے حصے ممتاز نہ ہوں۔

11۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۸،ص۵۹۸.
Flag Counter