| بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14) |
کرتے ہیں، اُنھوں نے کام کی ہم سے کفایت کی اور منافع میں ہمیں شریک کرلیا یعنی باغات کے کام یہ کرتے ہیں اور جو کچھ پیداوار ہوتی ہے اُس میں ہمیں شریک کرلیتے ہیں ہم کو اندیشہ ہے کہ سارا ثواب یہی لوگ لے لیں گے۔ ارشاد فرمایا: ''نہیں جب تک تم اُن کے لیے دُعا کرتے رہو گے اور اُن کی ثنا کرتے رہوگے (تم بھی اجر کے مستحق بنو گے)۔''(1)
حدیث ۷: ترمذی و ابو داود نے جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''جس کو کوئی چیز دی گئی اگر اُس کے پاس کچھ ہے تو اُس کا بدلہ دے اور بدلہ دینے پر قادر نہ ہو تو اُس کی ثنا کرے۔''(2)
حدیث ۸: ترمذی میں اسامہ بن زید رضی اﷲ تعالٰی عنہماسے مروی، کہ رسول اللہ صلی اﷲتعالٰیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:''جس کے ساتھ احسان کیا گیا اور اُس نے احسان کرنے والے کے لیے یہ کہاجَزَاکَ اللہُ خَیْراً
تو پوری ثنا کر دی۔'' (3)
حدیث ۹: صحیح بخاری شریف میں ہے، ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے پاس جب کسی قسم کا کھانا کہیں سے آتا تو دریافت فرماتے صدقہ ہے یا ہدیہ؟ اگر کہا جاتاصدقہ ہے تو۔ (فقراے)صحابہ سے فرماتے :''تم لوگ اسے کھالو''اور اگر کہا جاتاکہ ہدیہ ہے تو صحابہ کے ساتھ خود بھی تناول فرماتے۔(4)
حدیث ۱۰: انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے امام بخاری نے روایت کی، کہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خوشبو کو واپس نہیں فرماتے(5)اور صحیح مسلم میں ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی، کہ رسو ل اللہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:''جس کے پاس پھول پیش کیا جائے تو واپس نہ کرے کہ اُٹھانے میں ہلکا ہے اور بُو اچھی ہے۔''(6) ہلکا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ دینے والے کا احسان زیادہ نہیں ہے۔
حدیث ۱۱: ترمذی نے عبد اللہ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی، کہ رسول اللہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:''تین چیزیں واپس نہ کی جائیں، تکیہ اور تیل اور دودھ۔''(7)بعض نے کہا تیل سے مراد خوشبو ہے۔ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذي''،کتاب صفۃ القیامۃ... إلخ،باب:۴۴،الحدیث:۲۴۹۵،ج۴،ص۲۲۰. 2۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذي''،کتاب البر والصلۃ،باب ما جاء في المتشبع بما لم یعطہ،الحدیث:۲۰۴۱،ج۳،ص۴۱۷. 3۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،باب ما جاء في الثناء بالمعروف،الحدیث:۲۰۴۲،ج۳،ص۴۱۷. 4۔۔۔۔۔۔''صحیح البخاري''،کتاب الھبۃ...إلخ،باب قبول الھدیۃ،الحدیث:۲۵۷۶،ج۲، ص۱۶۸. 5۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،باب ما لایرد من الھدیۃ،الحدیث:۲۵۸۲،ج۲،ص۱۷۰. 6۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''،کتاب الالفاظ من الأدب وغیرھا،باب إستعمال المسک...إلخ،الحدیث:۲۲۵۳، ص۱۲۳۷. 7۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذي''،کتاب الأدب،باب ما جاء في کراھیۃ رد الطیب، الحدیث:۲۷۹۹،ج۴،ص۳۶۲.