Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
44 - 186
نیت یہ ہو کہ پھر ایسا کریگا مثلاًرات میں کپڑا اُتار دیا اور یہ نیت ہے کہ صبح کو پھر پہنے گا ضمان کا حکم بدستور باقی ہے یعنی مثلاًرات ہی میں وہ کپڑا چوری ہوگیا تاوان دینا ہوگا۔(1) (بحر ، عالمگیری)

    مسئلہ ۵۴: مستعیر اور مستاجر نے تعدّی کی(2)پھر اِس سے باز آئے تو ضمان سے(3)بری نہیں جب تک مالک کے پاس چیز پہنچانہ دیں۔ (4) (درمختار)

    مسئلہ ۵۵: مودَع 1 ، بیع۲ کا وکیل اور حفظ۳ کا وکیل اور اُجرت۴ پر دینے یا اُجرت ۵پر لینے کا وکیل یعنی اس کو وکیل  کیا تھا کہ اس چیز کو کرایہ پر دے یا کرایہ پر لے اور اس نے خود اُس چیز کو استعمال کیا پھر استعمال چھوڑدیا اورمضارب ۶و مُستبَضِع۷یعنی مضارِب نے چیز کو استعمال کیا یا جس کو بَضاعت کے طور پر دیا تھا اُس نے استعمال کیا پھر استعمال ترک کیا اور شریک۸ عنان اور شریک مفاوضہ اور رہن۱۰کے لیے عاریت لینے والا کہ ایک چیز عاریت لی تھی کہ اُسے رہن رکھے گا اور خود استعمال کی پھر رہن رکھ دی یہ دس قسم کے اشخاص تعدّی کرنے والے اگر تعدّی سے باز آجائیں تو ضمان سے بری ہو جاتے ہیں اور ان کے علاوہ جو امین تعدّی کریگا وہ ضامن ہوگا اگرچہ تعدّی سے باز آجائے۔(5)

 (درمختار)

    مسئلہ ۵۶: مودَع کو یہ اختیار ہے کہ ودیعت کو اپنے ہمراہ سفر میں لیجائے اگرچہ اس میں بار برداری(6)صرف(7)کرنی پڑے بشرطیکہ مالک نے سفر میں لے جانے سے منع نہ کیا ہو اور لیجانے میں اُس کے ہلاک ہونے کا اندیشہ بھی نہ ہواور اگر مالک نے منع کردیا ہو یالیجانے میں اندیشہ ہو اور سفر میں جانا اس کے لیے ضروری نہ ہواور سفر کیا اور ودیعت ضائع ہوگئی تو تاوان لازم ہے اور اگر سفر میں جاناضروری ہے اور تنہا سفر کیا اور ودیعت کو بھی لے گیا ضامن ہے اور بال بچوں کے ساتھ سفر کیا ہے تو ضامن نہیں، دریائی سفر بھی خوفناک ہے کہ اس میں غالب ہلاک ہے۔(8) (درمختار، بحر)

    مسئلہ ۵۷: دوشخصوں نے مل کر ودیعت رکھی ہے اُن میں سے ایک اپنا حصہ مانگتا ہے دوسرے کی عدم موجودگی میں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''البحرالرائق''،کتاب الودیعۃ،ج۷،ص۴۸۰.

و''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الودیعۃ،الباب الرابع فیما یکون تضییعًا...إلخ،ج۴،ص۳۴۷،۳۴۸.

2۔۔۔۔۔۔بیجا تصرّف کیا۔    3۔۔۔۔۔۔تاوان سے۔

4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإیداع،ج۸،ص۵۳۷،۵۳۸.

5۔۔۔۔۔۔المرجع السابق .

6۔۔۔۔۔۔مزدوری۔        7۔۔۔۔۔۔خرچ۔

8۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإیداع،ج۸،ص۵۴۱.

و''البحرالرائق''،کتاب الودیعۃ،ج۷،ص۴۷۲.
Flag Counter