Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
36 - 186
 (ماخوذازجاء الحق، ص ۳۱۴)
پر کسی کو مارے گا تو تلوار نہ دے جب تک یہ نہ معلوم ہوجائے کہ اُس نے اپنی رائے بدل دی اب اس تلوار کو مباح کام کے لیے مانگتاہے۔ (1) (درمختار)

    مسئلہ ۲۴: ایک دستا ویز (2)ودیعت رکھی اور مودَع کو معلوم ہے کہ اس کے کچھ مطالبے وصول ہوچکے ہیں اور مودِع(3)مرگیا اُس کے ورثہ مطالبہ وصول پانے سے انکار کرتے ہیں ان ورثہ کو یہ دستاویز کبھی نہ دے۔(4) (عالمگیری)

    مسئلہ ۲۵: عورت نے ایک دستاویزودیعت رکھی ہے جس میں اس نے شوہر کے لیے کسی مال کا اقرار کیا ہے یا اُس میں مَہر وصول پانے کا عورت نے اقرار کیا ہے اس کو روکنا جائز ہے کیونکہ اسکے دینے میں شوہرکا حق ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ (5) (درمختار)

    مسئلہ ۲۶: ایک دستاویز دوسرے کے نام کی کسی نے ودیعت رکھی جس کے نام کی دستاویز ہے اُس نے دعویٰ کیا ہے اور دستاویز پر جن لوگوں کی شہادت ہے وہ کہتے ہیں جب تک ہم دستاویز دیکھ نہ لیں گواہی نہیں دیں گے قاضی مودَع کو حُکم دے گاکہ گواہوں کو دستاویز دکھا دو کہ وہ اپنے دستخط دیکھ لیں مدعی کو یعنی جس کے نام کی دستاویزہے نہیں دے سکتا کہ مودِع کے سِوادوسرے کو ودیعت کیوں کر دے گا۔(6) (عالمگیری)

    مسئلہ ۲۷: کسی نے دھوبی کے پاس دوسرے کے ہاتھ دھونے کو کپڑا بھیجا پھر دھوبی کے پاس کہلا بھیجاکہ جو کپڑا دے گیا تھا اُسے مت دینا اگر لانے والے نے دھوبی کو کپڑا دیتے وقت یہ نہیں کہا تھا کہ فلاں کا کپڑا ہے اور دھوبی نے اُسے دے دیا ضامن نہیں اور اگر کہہ دیا کہ فلاں کا ہے اور یہی شخص اُسکے تمام کام کرتاہے اور دھوبی نے اسے دیدیا تو بھی ضامن نہیں اور اُس کے کام یہ شخص نہیں کرتا اور باوجود ممانعت دھوبی نے اسے دیدیا تو ضامن ہے۔ (7)

(عالمگیری)

    مسئلہ ۲۸: مالک نے مودَع سے ودیعت طلب کی اس نے کہا اِس وقت نہیں حاضر کرسکتا ہوں مالک چلاگیا اور اگر مالک کا چلاجانا رضامندی اور خوشی سے ہے اور ودیعت ہلاک ہوگئی تو تاوان نہیں کہ یہ دوبارہ امانت رکھنا ہے اور اگر ناراض
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإیداع،ج۸،ص۵۳۱.

2۔۔۔۔۔۔وہ تحریری ثبوت جس سے اپنا حق ثابت کرسکیں ۔     3۔۔۔۔۔۔امانت رکھوانے والا،دستاویز کا مالک۔

4۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الودیعۃ،الباب العاشر فی المتفرقات،ج۴،ص۳۶۱.

5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإیداع،ج۸،ص۵۳۱.

6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الودیعۃ،الباب العاشرفی المتفرقات،ج۴،ص۳۶۲.

7۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الودیعۃ،الباب السادس فی طلب الودیعۃ...إلخ،ج۴،ص۳۵۳.
Flag Counter