Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
35 - 186
میں پہنچ گئی تھی مگر لڑھک کر دریا میں چلی گئی مودَع ضامن ہے۔ یوہیں اگر قصداً اس نے ودیعت کو ڈوبنے سے نہیں بچایا اتنا موقع تھا کہ دوسری کشتی میں دے دیتا مگر ایسا نہیں کیا یا مکان میں آگ لگی تھی موقع تھا کہ ودیعت کونکال لیتااور نہیں نکالی ان صورتوں میں ضامن ہے۔ (1) (درمختار)

    مسئلہ ۱۹: یہ کہتا ہے کہ میرے مکان میں آگ لگی تھی یا میری کشتی ڈوب گئی اور پروسی کو دیدی یا دوسری کشتی میں ڈال دی اگر آگ لگنا یا کشتی ڈوبنا معلوم ہو تو اسکی بات مقبول ہے اور اگر معلوم نہ ہو تو گواہوں سے ثابت کرنا ہو گا۔ (2) (درمختار)

    مسئلہ ۲۰: آگ لگنے کی وجہ سے ودیعت پروسی کو دیدی تھی آگ بجھنے کے بعد اُس سے واپس لینی ضروری ہے اگر واپس نہ لی اور اُسکے پاس ہلاک ہوگئی تو تاوان دینا ہوگا۔(3) (عالمگیری)

    مسئلہ ۲۱: مودَع کا انتقال ہورہا ہے اور اسکے پاس اِس کی عیال میں سے کوئی موجود نہیں ہے جس کی حفاظت میں ودیعت کو دیتا اس حالت میں اس نے پڑوسی کی حفاظت میں دیدی تو ضمان واجب نہیں۔(4) (عالمگیری)
 (جس کی چیزہے وہ طلب کرتاہے تو روکنے کااختیار نہیں)
    مسئلہ ۲۲: جس کی چیز تھی اُس نے طلب کی مودَع کو منع کرنا جائز نہیں بشرطیکہ اُسکے دینے پر قادر ہو خود مالک نے چیزمانگی یا اُس کے وکیل نے، قاصد کے مانگنے پر نہ دے ا گرچہ کوئی نشانی پیش کرتا ہو۔ اور اگر اس وقت دینے سے عاجز ہے مثلاًودیعت یہاں موجود نہیں ہے اور جہاں ہے وہ جگہ دور ہے یا دینے میں اُس کو اپنی جان یا مال کا اندیشہ ہے مثلاً ودیعت کو دفن کررکھا ہے اس وقت کھود نہیں سکتا ہے یا ودیعت کے ساتھ اپنا مال بھی مدفون ہے اندیشہ ہے کہ میرے مال کا لوگوں کو پتہ چل جائے گاان صورتوں میں روکنا جائز ہے۔ اور اگر مالک واپسی نہیں چاہتا ہے ویسے ہی کہتا ہے ودیعت اُٹھا لاؤ یعنی دیکھنا مقصود ہے تو مودَع اس سے انکار کرسکتا ہے۔(5) (درمختار)

    مسئلہ ۲۳: ایک شخص نے تلوار امانت رکھی وہ اپنی تلوار مانگتا ہے اور اِس مودَع کو معلوم ہوگیا کہ اس تلوار سے ناحق طور
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإیداع،ج۸،ص۵۳۰.

2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.

3۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الودیعۃ،الباب الثانی فی حفظ الودیعۃ...إلخ،ج۴،ص۳۴۰.

4۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۳۴۱.

5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإیداع،ج۸،ص۵۳۰.
Flag Counter