Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
168 - 186
    مسئلہ ۱۱: مالک مکان نے گواہوں سے ثابت کیا کہ یہ مکان تین ماہ کے لیے تین روپے مہینہ کرایہ پر دیا ہے اور مستاجر کہتا ہے چھ ماہ کے لیے ایک روپیہ مہینہ کرایہ پر لیا ہے اور یہ بھی گواہ پیش کرتا ہے توتین مہینے کا کرایہ نوروپے دینا ہوگا اور تین مہینے کاکرایہ تین روپے ایک روپیہ ماہوار کرایہ دینا ہوگا۔(1) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۲: کتنا حصہ مکان کا کرایہ پر دیا ہے اس میں اختلاف ہے اور مکان میں رہنے سے قبل یہ اختلاف ہواتو دونوں پر حلف ہوگا۔(2) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۳: اُجرت کیا چیز تھی اس میں اختلاف ہے یا اُجرت ازقبیل نقد(3) ہے اُس کی صفت میں اختلاف ہے دونوں پر حلف ہے اور اگراُجرت غیر نقود(4)سے ہو تو اُس کی مقدار یا جنس میں اختلاف کی صورت میں دونوں پر قسم ہے اور اگر اُس کی صفت میں اختلاف ہے تو مستاجر کی بات قسم کے ساتھ معتبر ہے۔ (5)(عالمگیری)
اجارہ فسخ کرنے کا بیان
    مسئلہ ۱: اجارہ میں خیار شرط ہوسکتا ہے لہٰذا مستاجر نے اجارہ میں تین دن کا خیار اپنے لیے رکھا تو اندرون مدت اجارہ کو فسخ کرسکتا ہے۔ مکان کرایہ پر لیا تھا اور مدت کے اندر اُس میں سکونت کی خیار جاتا رہا اب فسخ نہیں کرسکتا۔ (6)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۲: مالک مکان نے اپنے لیے خیار شرط رکھاتھا اور اندرون مدت مستاجر اُس مکان میں رہا اس کاکرایہ اُس کے ذمہ لازم نہیں۔ (7)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۳: مستاجر کوتین دن کا خیار تھا اُس نے تیسرے دن اجارہ کو فسخ کردیا تو دودن کا کرایہ اُس کے ذمہ لازم نہیں ہوا۔ (8)(ردالمحتار) 

    مسئلہ ۴: اجارہ میں خیاررویت بھی ہوسکتا ہے جس مکان کو کرایہ پر لیا اُس کو کرایہ دار نے دیکھا نہیں ہے تو دیکھنے کے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الإجارۃ،الباب الخامس والعشرون فی الإختلاف الواقع...إلخ،الفصل الأول،ج۴،ص۴۷۷.

2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق، ص۴۷۸.

3۔۔۔۔۔۔یعنی سونے،چاندی وغیرہ کی قسم سے۔        4۔۔۔۔۔۔یعنی سونے ،چاندی اور کرنسی کے علاوہ دوسری چیزیں ۔

5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الإجارۃ،الباب الخامس والعشرون فی الإختلاف الواقع...إلخ، الفصل الأول،ج۴،ص۷۸.

6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الإجارۃ ، الباب الخامس فی الخیار...إلخ،ج۴،ص۴۱۹.

7۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.

8۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب الإجارۃ، باب فسخ الإجارۃ،ج۹،ص۱۲۹.
Flag Counter