Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
11 - 186
اُدھار کی قید بیکار اُس وقت ہے جب مضارِب نے واجبی قیمت(1)پر یا اُس ثمن پر بیع کی (2) تو رب المال نے بتایا تھااور اگر کم داموں میں بیع کردی تو مخالفت قرار پائے گی۔(3) (عالمگیری)

    مسئلہ ۳۲: رب المال نے معین کردیا تھا کہ فلاں شہر میں یا اِس شہر سے مال خریدنا، مضارِب نے اس کے خلاف کیا دوسرے شہر کو مال خریدنے کے لیے چلا گیا ضامن ہوگیا یعنی اگر مال ضائع ہوگا تاوان دینا پڑے گا اور جو کچھ خریدے گا وہ مضارِب کا ہوگامال مضارَبت نہیں ہوگااور اگر وہاں سے کچھ خریدا نہیں بغیر خریدے واپس آگیا تو مضارَبت عود کر آئی یعنی اب ضامن نہ رہا اور اگر کچھ خریدا کچھ روپیہ واپس لایا تو جو کچھ خریدلیا ہے اس میں ضامن ہے اور جو روپیہ واپس لایا ہے یہ مضارَبت پر ہوگیا۔ (4) (بحر، درمختار)

    مسئلہ ۳۳: مال مضارَبت سے جو لو نڈی ،غلام خریدے گا اس کا نکاح نہیں کرسکتا ہے کہ یہ بات تجار کی عادت سے نہیں۔ ایسے غلام کو نہیں خرید سکتا جو خریدنے سے رب المال کی جانب سے آزاد ہو جائے مثلاًرب المال کا ذی رحم محرم (5)ہے کہ اگر اُس کی مِلک میں آجائے گا آزاد ہو جائے گا یا رب المال نے کسی غلام کی نسبت کہا ہے کہ اگر میں اس کا مالک ہو جاؤں تو آزاد ہے کہ ان سب کی خریداری مقصد تجارت کے خلاف ہے اگر خریدے گا تومضارِب ان کا مالک ہو گااور اُس کو اپنے پاس سے ثمن دینا ہوگا راس المال سے ثمن نہیں دے سکتا بخلاف وکیل بالشراء (6)کے کہ اگر قرینہ نہ ہوتویہ ایسے غلاموں کو خریدسکتا ہے اور وہ مؤ کل کی ملک ہوں گے اور آزاد ہوجائیں گے قرینہ کی صورت یہ ہے کہ مؤکل نے کہا ہے ایک غلام میرے لیے خریدو میں اُسے بیچوں گا یا اُس سے خدمت لوں گا یا کنیز(7)خریدو جس کو فراش بناؤں گا(8)ان صورتوں میں وکیل بھی ایسے غلام وکنیز کو نہیں خریدسکتا جو موکل پر آزاد ہوجائیں۔(9)(بحر، درمختار، ہدایہ)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔رائج قیمت،بازاری قیمت۔        2۔۔۔۔۔۔یعنی کم قیمت پربیچی۔

3۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب المضاربۃ،الباب السادس فیما یشترط...إلخ، ج۴،ص۲۹۸،۲۹۹.

4۔۔۔۔۔۔''البحرالرائق''،کتاب المضاربۃ،ج۷،ص۴۵۰.

و''الدرالمختار''،کتاب المضاربۃ،ج۸،ص۵۰۶.

5۔۔۔۔۔۔یعنی نسب کی روسے ان میں باہم وہ رشتہ ہے جوہمیشہ ہمیشہ حرمت نکاح کاموجب ہوتاہے۔

6۔۔۔۔۔۔خریدنے کاوکیل۔    7۔۔۔۔۔۔لونڈی۔        8۔۔۔۔۔۔یعنی اس سے صحبت،مجامعت کروں گا۔

9۔۔۔۔۔۔''البحرالرائق''،کتاب المضاربۃ،ج۷،ص۴۵۱.

و''الدرالمختار''،کتاب المضاربۃ،ج۸،ص۵۰۷.

و''الھدایۃ''،کتاب المضاربۃ،ج۲،ص۲۰۳.
Flag Counter