اللہ تعالٰی تمام اہلسنّت بالخصوص فخرملت پیر طریقت حضرتِ مولانامحمد الیاس قادری رضوی حفظہ اللہ اور ان کے خدام کو مسلکِ اہلسنت کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
(10)شیخ الحدیث حضرت مولاناڈاکٹر محمد مظہر فرید شاہ دامت برکاتہم العالیہ (نائب مہتمم جامعہ فریدیہ ساہیوال پنجاب)لکھتے ہیں:''بہارِ شریعت''کی کامل تخریج دعوتِ اسلامی کا نمایاں کارنامہ ہے، تخریج کے بعد بہارِ شریعت کو حوالہ کے لیے بھی پیش کیا جاسکے گا۔ رب قدوس اس مؤقر تنظیم دعوت اسلامی کو مزید فروغ عطا فرمائے۔
(11)محسنِ اہلسنّت مولانا حافظ محمد عطاء الرحمن قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ (مرکزالاولیاء لاہور)لکھتے ہیں:دعوتِ اسلامی کی مجلس ''المدینۃ العلمیہ'' نے بہارِ شریعت کی تخریج وتسہیل کے ساتھ درست طباعت کا ذمہ لیا اور حق یہ ہے کہ حق ادا کردیا۔دُعا گو ہوں، احباب بھی دعا کریں مولائے کریم اراکینِ المدینۃ العلمیہ کے علم و عمل اور جذبہ خدمتِ دین میں مزید برکتیں عطافرمائے اور مسلکِ اہلِ سنّت کی خوب اِشاعت کرنے کی توفیق دے۔
(12)حضرت مولاناعبدالغفور نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ(مہتمم دارالعلوم عربیہ اسلامیہ بمقام ڈیرہ الہیار بلوچستان)لکھتے ہیں:بہارِ شریعت جیسی ضخیم زرین کتاب کی تالیف وترتیب پر تمام حضرات زِیدَ مَجْدُھُم(شعبہ تخریج کتب و المدینۃالعلمیہ و مکتبۃالمدینہ دعوت اسلامی)ہدیہ تبریک وتحسین کے مستحق ہیں۔
اب سات حصوں(14تا20)پرمشتمل تیسری جلد پیشِ خدمت ہے جس میں مضارَبت، ودیعت، ہبہ، اجارہ، اکراہ، قربانی، عقیقہ، حظرواباحت،قصاص،دیت،وصیت،میراث وغیرہ کے مسائل کا تفصیلی بیان ہے۔ اس جلد میں تقریباً193آیات ، 1144احادیث اور3666مسائل کا ذکر ہے ،جبکہ مکمل بہار شریعت میں تقریباً541آیات قراٰنی،2628 احادیث مبارکہ اور11613مسائل ہیں ،جو مسائل ضمناً مذکور ہوئے وہ اس کے علاوہ ہیں۔حسبِ سابق اس جلدپر بھی دعوتِ اسلامی کی مجلس ''المد ینۃ العلمیۃ''کے ''شعبہ تخریج''کے مَدَنی علماء نے اَنتَھک کوششیں کی ہیں، جس کا اندازہ کام کی اس تفصیل سے لگایا جاسکتا ہے، چنانچہ*حادیث اور مسائل فقہیہ کے حوالہ جات کی اصل عربی کتب سے مقدور بھر تخریج کی گئی ہے۔ * آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ ( )، کتابوں کے نام اور دیگر اَہم عبارات کو nverted Commas I '' ''سے واضح کیا گیاہے۔ *مصنف رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے رسم الخط کوحتَّی ا لاِمکان برقراررکھنے کی کوشش کی گئی ہے،صفحہ نمبر13,14پربہارشریعت جلد سوم (3)میں انے والے مختلف الفاظ کے قدیم وجدیدرسم الخط کوآمنے سامنے لکھ دیاگیاہے۔* جہاں جہاں نبی اَکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اسمِ گرامی