Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-57 - 186
کے ساتھ''صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم''اوراﷲ عزوجل کے نام کے ساتھ ''عزوجل'' لکھا ہو انہیں تھا وہاں بریکٹ میں اس انداز میں(عزوجل)، (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔* ہر حدیث و مسئلہ نئی سطر سے شروع کرنے کا التزام کیا گیاہے اور عوام وخواص کی سہولت کے لئے ہر مسئلے پر نمبر لگانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ *پڑھنے والوں کی آسانی کے لئے اسی جلد کے شروع میں حروف تہجی کے اعتبار سے حلِّ لغت کی ایک فہرست کا اہتمام کیا گیا ہے جسے تیار کرنے کے لئے لغت کی مختلف کتب کاسَہارا لیاگیاہے اور اِس بات کوپیشِ نَظَر رکھاگیاہے کہ اگر لفظ کاتعلق براہِ راست قرآنِ پاک سے تھاتواِس کو مختلف تفاسیرکی روشنی میں حل کرنے کی کوشش کی گئی، براہِ راست حدیثِ پاک کے ساتھ تعلق ہونے کی صورت میں حتَّی الاِمکان احادیث کی شروحات کومدنظر رکھاگیااور فقہ کے ساتھ تعلق کی بناپر حتَّی المقدورفقہ کی کتب سے اِستِفادہ کیاگیاہے ۔چند مقامات پرعبارت کی تسہیل (یعنی آسانی)کے لئے مشکل الفاظ کے معانی حاشیے میں بھی لکھ دئے گئے ہیں تاکہ صحیح مسئلہ ذِہن نشین ہوجائے اور کسی قسم کی اُلجھن باقی نہ رہے ۔ پھر بھی اگر کوئی بات سمجھ میں نہ آئے توعلماء کرام دامَتْ فُیُوْضُھُمْ سے رابطہ کیجئے ۔*جہاں جہاں فقہی اصطلاحات استعمال ہوئی ہیں،ان کوحروف تہجی کے اعتبار سے ایک جگہ اکٹھابیان کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں حتَّی المَقدورکوشش کی گئی ہے کہ اگراس اصطلاح کی وضاحت مصنف رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ نے خود اسی جگہ یا بہارشریعت کے کسی دوسرے مقام پرکی ہو تو اسی کو آسان الفاظ میں ذکرکیاگیاہے اوراگرکسی اصطلاح کی تعریف بہارِ شریعت میں نہیں ملی تو دوسری معتبر کتابوں سے عام فہم اورباحوالہ اصطلاحات کی وضاحتیں ذکرکردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں اس حصہ میں جو مشکل اَعلام(مختلف چیزوں کے نام )مذکور ہیں لغت کی مختلف کُتب سے تلاش کرکے ان کوبھی آسان اَ نداز میں اصطلاحات کے آخر میں ذکر کردیاگیاہے ۔*علمائے کرام سے مشورے کے بعد صفحہ نمبر: 

599,590,583,563,543,528,515,504,471,438,359,356,349,341,311,310,308,241,65,47

912,908,831,777,775,771,752,750,747,746,686,685,679,678,671,666,654,651,603,

1082,1079,1078,1073,1069,1064,1062,1061,1060,1047,1044,1043,1030,971,928,

1145,1144,1114,108,1104,1103,1101,1099,1098,1096,1095,1093,1087,1086,

پر مسائل کی تصحیح، تَرجِیح، تَوضیح اور تطبِیق کی غرض سے حاشیہ بھی دیا گیا ہے اوراس کے آخرمیں علْمِیہ لکھ دیاگیاہے۔*مصنف کے حواشی وغیرہ کو اسی صفحہ پر نقل کر دیا اور حسبِ سابق ۱۲ منہ بھی لکھ دیا ہے۔* مکررپروف ریڈنگ کی گئی ہے، مکتبہ رضویہ آرام باغ، باب المدینہ کراچی کے مطبوعہ نسخہ کو معیاربناکر مذکورہ خدمات سرانجام دی گئی ہیں،جو در حقیقت ہندوستان سے طبع شدہ قدیم نسخہ کا عکس ہے لیکن صرف اسی پر انحصار نہیں کیا گیا بلکہ دیگر شائع کردہ نسخوں سے بھی مدد لی گئی ہے۔* آخر میں مآخذ و مراجع کی فہرست، مصنفین و مؤلفین کے ناموں، ان کی سنِ وَفات اور مطابِع کے ساتھ ذکر کر دی گئی ہے۔
عرضِ حال
    بہارِ شریعت پر اس طرز سے کام کرنے میں جہاں تقریباً16مَدَنی علماء دامت برکاتہم العالیہ کی توانائیاں خرچ ہوئیں وہیں کُتُب ، کمپیوٹرزاور تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مدّ میں دعوتِ اسلامی کا زرِّکثیر بھی خرچ ہوا ۔اِن تمام تر کوششوں کے باجودہمیں دعوئ کمال نہیں لہٰذا ہمارے کام میں جو خوبی نظر آئے وہ اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عطاہے اور جو خامیاں نظر آئیں وہاں ہماری غیرارادی کوتاہی کو دخل ہے ۔مَدَنی التجا ہے کہ جہاں جہاں ضرورت محسوس کریں بذریعہ مکتوب یا ای میل ہماری رہنمائی فرمائیں ۔اﷲتعالیٰ دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس ''المد ینۃ العلمیۃ'' کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامِین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
                                    مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی)شعبہ تخریج 

                                 25صفر المظفر   1432؁ھ، بمطابق 30جنوری 2011ء
Flag Counter