Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-53 - 186
24 اَمرَد
 (خوبصورت لڑکا)وہ جس کی داڑھی نہ اگی ہو اور نہ ہی اس عمر کو پہنچا ہوجس میں عموماً داڑھی اگتی ہے۔
 (الموسوعۃالفقہیۃ،ج۶،ص۲۵۲)
جن کی داڑھی نکل کرجب تک پورے چہرے پرخوب نمایاں نہیں ہوجاتی وہ (اکثر22سال کی عمر تک ) عُموماًاَمرَدہوتے ہیں،بعضوں کے پورے چہرے پرداڑھی نہیں آتی تووہ25سال یااس سے بھی زائد عمر تک اَمرَدرہتے ہیں۔اَمرَدکے علاوہ ہروہ مردبھی امردہی کے حکم میں ہے جسے دیکھ کرشہوت آتی ہو اور لذّت کے ساتھ بارباراُس کی طرف نظراٹھتی ہو،لہذاشَہوت آنے کی صورت میں وہ مردچاہے بڈھا ہو اُسے قصداًدیکھناحرام ہے۔
 (امردپسندی کی تباہ کاریاں مع بربادجوانی،ص۱۰، ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
25 اَیامِ تَشْرِیق
دس ذوالحجہ کے بعد کے تین دن(۱۱،۱۲،۱۳)کوایام تشریق کہتے ہیں ۔
 (ردالمحتار،ج۳،ص۷۱)
26 اَیامِ مَنہِیّہ
عیدالفطر،عیدالاضحی اورگیارہ ،بارہ ،تیرہ ذی الحجہ کے دن کہ ان میں روزہ رکھنامنع ہے اسی وجہ سے انھیں ایام منہیہ کہتے ہیں۔
(ماخوذاز بہارشریعت ،ج۱،حصہ۵،ص۹۶۷)
27 اَیام نَحْر
قربانی کا وقت دسویں ذی الحجہ کے طلوع صبح صادق سے بارہویں کے غروب آفتاب تک ہے یعنی تین 

دن دو راتیں اور ان دنوں کو ایام نحر کہتے ہیں۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۵،ص۳۳۶)
28 اِیجاب وقبول
نکاح(عقد)کرنے والوں میں سے پہلے کاکلام ایجاب اوردوسرے کا قبول کہلاتاہے۔
 (ردالمحتار،ج۴،ص ۷۸)
29 اِیداع
دوسرے شخص کو اپنے مال کی حفاظت پر مقر ر کر دینے کو ایداع کہتے ہیں۔
 (بہارشریعت ،ج۳حصہ۱۴،ص ۳۱)
30 اِیلا
شوہرکایہ قسم کھاناکہ بیوی سے جماع نہ کریگا یا چار مہینے جماع نہ کریگا ۔
 (بہار شریعت ،ج۲،حصہ۸،ص۱۸۲)
31 اِیلائیمُؤبّد
ایسا ایلا جس میں چار مہینے کی قید نہ ہو ۔
 (ایضاً،ص۱۸۳،ماخوذاً)
32 اِیلائیمُؤقّت
ایسا اِیلا جس میں چار مہینے کی قید ہو ۔
 (ایضاً،ماخوذاً)
			آ
33 آجِر
(عقداجارہ میں)مالک کو آجر کہتے ہیں ۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ ۱۴، ص۱۰۷)
34 اٰمّہ
وہ زخم جو دماغ کی جھلی تک پہنچ جائے۔
 (بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۸،ص۸۴۲)
 			ب
35 باضِعہ
وہ زخم جس میں سر کی جلد کٹ جائے۔
 (ایضاً)
Flag Counter