جوبدعت اسلام کے خلاف ہو یاکسی سنت کومٹانے والی ہووہ بدعت سیئہ ہے،اسے بدعت مذمومہ بھی کہتے ہیں۔
وہ نیا کام جس سے کوئی سنت چھوٹ جاوے اگرسنت غیرمؤکدہ چھوٹی تویہ بدعت مکروہ تنزیہی ہے اور اگر سنت مؤکدہ چھوٹی تویہ بدعت مکروہ تحریمی ہے۔
وہ نیاکام جس سے کوئی واجب چھوٹ جاوے،یعنی واجب کومٹانے والی ہو۔
وہ نیاکام جوشریعت میں منع نہ ہواوراس کوعام مسلمان کارِ ثواب جانتے ہوں یاکوئی شخص اس کونیت خیر سے کرے ،جیسے محفل میلاد وغیرہ۔
ہروہ نیاکام جوشریعت میں منع نہ ہواوربغیرکسی نیتِ خیرکے کیاجاوے جیسے مختلف قسم کے کھانے کھانا وغیرہ ، اسے بدعت مباح بھی کہتے ہیں۔
وہ نیاکام جوشرعاًمنع نہ ہواور اس کے چھوڑنے سے دین میں حرج واقع ہو،جیسے کہ قرآن کے اعراب اور دینی مدارس اورعلمِ نحو وغیرہ پڑھنا۔
وہ تجارتِمضارَبت جس میں کل نفع رب المال(مال دینے والے)کے لیے ہو۔
کنواری ، بِکْر وہ عورت ہے جس سے نکاح کے ساتھ وطی نہ کی گئی ہو اگرچہ زناسے یا کسی اوروجہ سے بکارت زائل ہوگئی ہو تب بھی کنواری ہی کہلائے گی ۔
(ماخوذازبہار شریعت ،ج۲،حصہ۷،ص۵۰)
معتوہ،جس کی عقل ٹھیک نہ ہو۔دیکھئے مَعتوہ۔
اسلامی حکومت کا خزانہ جو مسلمانوں کی فلاح وبہبود میں خرچ کیا جاتا ہے۔
(ماخوذمن الموسوعۃ الفقہیۃ،ج۸،ص۲۴۲)
دو شخصوں کا باہم مال کو مال سے ایک مخصوص صورت کے ساتھ تبادلہ کرنا۔
(بہار شریعت،ج۲،حصہ۱۱،ص۶۱۵)