وہ بیع جس میں ثمن(قیمت)فوراً ادا کرنا ضروری ہو اور مبیع(فروخت شدہ چیز)کو بعد میں خریدارکے حوالے کرنابیچنے والے پرلازم ہو۔
ثمن کو ثمن کے عوض بیچنا،ثمن سے مرادعام ہے چاہے ثمن خلقی ہوجیسے سونا چاندی یا غیر خلقی جیسے پیسہ، نوٹ
(الدرالمختار،ج۷،ص۵۵۲)و(بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۱،ص۷۹۴،۸۲۰)
لفظ کو اپنے ظاہری معنی سے اُس کے احتمالی معنی کی طرف پھیرناجبکہ یہ احتمال قرآن وسنت کے موافق ہو۔
(التعریفات،باب التاء،ص۳۸)
جب کسی موقع پر حقیقت معلوم کرنا دشوارہوجائے توسوچے اورجس جانب گمان غالب ہوعمل کرے اس سوچنے کا نام تحری ہے۔
(بہارشریعت،ج۳، حصہ ۱۷،ص۶۶۱)
کسی شخص کا مسجد میں داخل ہوکربیٹھنے سے پہلے دویاچاررکعت نمازپڑھنا۔
(ماخوذازبہارشریعت،ج۱، حصہ۴،ص۶۷۴)
وضوکے بعداعضاء خشک ہونے سے پہلے دورکعت نمازپڑھنا۔
(1) ایک وارث بالمقطع(یعنی کل حصہ کے بدلے)اپنا کچھ حصہ لے کر ترکہ(میراث)سے نکل جاتا ہے کہ اب وہ کچھ نہیں لے گا اس کو تخارج کہتے ہیں۔
(بہارشریعت، ج۲،حصہ۱۳،ص۱۱۵۰)
(2) وارثوں میں کوئی یا قرض خواہوں میں سے کوئی تقسیم ترکہ سے پہلے میت کے مال میں سے کسی معین چیز کو لیناچا ہے اور اس کے عوض اپنے حق سے دستبردار ہو جائے خواہ وہ حق اس چیز سے زائد ہو یا کم اور اس پر تمام ورثہ یا قرض خواہ متفق ہو جائیں تو اس کا نام فقہ کی اصطلاح میں''تخارج ''یا ''تصالح''ہے۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۵۱)
وہ مال وجائدادجومرنے والادوسرے کے حق سے خالی چھوڑکرمرجائے۔
(الموسوعۃ الفقہیۃ،ج ۱۱،ص۲۰۶)
گواہوں کا عادل اور معتبر ہونا۔