Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-50 - 186
59 تعریض
ایساکلام کرنا جس کی مراد سننے والا بغیر صراحت کے سمجھ لے ۔
 (التعریفات،باب التاء ،ص۴۵)
60 تَعْزِیر
وہ سزا جو کسی گناہ پر بغرض تادیب د ی جاتی ہے ۔
 (بہار شریعت، ج۲،حصہ۹،ص۴۰۳)
61 تکبیرات تشریق
عرفہ یعنی نویں ذوالحجہ کی فجر سے تیرہویں کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد بلند آواز کے ساتھ ایک بار
اَ للہُ اکبر اللہ اکبر لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبراللہ اکبر ولِلّٰہ الْحَمْد
پڑھنا۔
 (تنویرالأبصار والدرالمختار،ج۳،ص۷۱وتبیین الحقائق،ج۱،ص۵۴۴)
62 توریہ
ایسالفظ یافعل جس کے ظاہری معنی کو چھوڑکر دوسرا معنی مرادلیاجائے جو صحیح ہے۔مثلاً کسی کو کھانے کے لیے بلایا وہ کہتا ہے میں نے کھانا کھالیا۔ اس کے ظاہر معنی یہ ہیں کہ اس وقت کا کھانا کھالیا ہے مگر وہ یہ مراد لیتا ہے کہ کل کھایا ہے۔
(ماخوذ ازبہارشریعت، ج۳،حصہ۱۶،ص۵۱۸)
63 تولیہ
چیزجتنی قیمت میں پڑی اتنی ہی قیمت کی بیچ دینا نفع کچھ نہ لینا۔
 (ماخوذ از بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۱،ص۷۳۹)
ث
64 ثمن
خریدار اور بیچنے والا آپس میں شے کی جو قیمت مقرر کریں اسے ثمن کہتے ہیں ۔
 (ردالمحتار،ج۷،ص۱۱۷)
و
 (ماخوذازفتاوی رضویہ،ج۱۰،ص۱۸۴)
ج
65 جارِح
زخمی کرنے والا۔
66 جارِملاصق
وہ پڑوسی جس کے مکان کا پچھلاحصہ دوسرے کے مکان میں ہو۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۵،ص۲۳۵)
67 جانی
جنایت کرنے والایعنی جان یا اعضاء کو نقصان پہنچانے والا۔
68 جائِفہ
وہ زخم جو جوف تک پہنچے اور یہ زخم پیٹھ، پیٹ اور سینے میں ہوتا ہے۔ اور اگر گلے کا زخم غذائی نالی تک پہنچ جائے تو وہ بھی جائفہ ہے۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۸،ص۸۴۲)
69 جَدِّ صحیح
اس دادا کو کہتے ہیں جس کی میت کی طرف نسبت میں مونث کا واسطہ بیچ میں نہ آئے ۔ جیسے باپ کا باپ اور دادا کا باپ ۔
 (بہارشریعت ،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۱۵)
Flag Counter