وہ دادی جس کی نسبت میت کی طرف کی جائے تو درمیان میں جد فاسد کا واسطہ نہ آئے جیسے باپ کی ماں اور ماں کی ماں۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۱۵)
وہ دادی یا نانی جس کی میت کی طر ف نسبت میں جد فاسد آ جائے۔ جیسے نانا کی ماں اور دادی کے باپ کی ماں۔
جریب کی مقدارانگریزی گزسے ۳۵ گز طول(لمبائی)اور۳۵ گزعرض(چوڑائی) ہے۔
وہ شرعی محصول جو اسلامی حکومت کفارسے ان کی جان ومال کے تحفظ کے بدلے میں وصول کرے ۔
(ماخوذمن الموسوعۃ الفقہیۃ ،ج۱۵،ص۱۵۰)
(۱) اس سے مراد وہ فعل(کام کرنا)ہے جوحَرم یااِحْرام کی وجہ سے منع ہو۔جیسے احرام کی حالت میں شکارکرنا،حرم میں کسی جانور کوقتل کرنا۔
(ماخوذمن الدرالمختار،ج۳،ص۶۵۰)
(۲) اس سے مراد وہ فعل ہے جس سے جان یا اعضاء کو نقصان پہنچایا جائے۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۷،ص۷۵۱)
عقل میں ایسے خلل کا ہونا جس کی وجہ سے آدمی کے اقوال وافعال معمول کے مطابق نہ رہیں، چاہے یہ خلل پیدائشی وفطری طور پر ہو یابعد میں کسی مرض وغیرہ کی وجہ سے پیداہوجائے۔
(التعریفات،ص۵۸ وردالمحتار،ج۴،ص۴۳۷)
وہ جنون (پاگل پن)جوکم از کم ایک ماہ تک مسلسل رہے۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ ۱۹ ،ص۹۹۶)
وہ بچہ جو ماں کے پیٹ میں ہو۔
(الموسوعۃ الفقہیۃ،ج۱۶،ص۱۱۷)
وہ شخص ہے جس کی موجودگی کی وجہ سے کسی وارث (میت کی میراث پانے والے)کا حصہ کم ہوجائے یا بالکل ہی ختم ہوجائے۔
(ماخوذ ازبہارشریعت،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۳۳)