احرام باندھ کر نویں ذی الحجہ کوعرفات میں ٹھہرنے اورکعبہ معظمہ کے طواف کانام حج ہے اوراس کے لئے ایک خاص وقت مقرر ہے کہ اس میں یہ افعال کئے جائیں توحج ہے۔
(بہارشریعت،ج۱،حصہ۶،ص۱۰۳۵)
نیابۃً(نائب بن کر)دوسرے کی طرف سے حج فرض اداکرناکہ اس پرسے فرض کوساقط کرے۔
(ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۶۵۹)
وارث کاحصہ کسی دوسرے وارث کی موجودگی کی وجہ سے یا تو کم ہو جائے یا بالکل ہی ختم ہو جائے ۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ ۲۰ ،ص۱۱۳۳)
وارث کے حصہ کاکسی دوسرے وارث کی وجہ سے کم ہو جانا۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ ۲۰ ،ص۱۱۳۳)
کسی وارث کا دوسرے وارث کی موجودگی کی وجہ سے میراث پانے سے محروم ہو جانا۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ ۲۰ ،ص۱۱۳۴)
کسی شخص کے تصرفات قولیہ(زبانی کلامی معاملات)روک دینے کو حجر کہتے ہیں۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۵،ص۱۹۹)
وہ کافر جس نے مسلمانوں سے جزیہ کے عوض عقد ذمّہ(یعنی اپنی جان ومال کی حفاظت کاعہد)نہ کیا ہو۔
(الموسوعۃ الفقہیۃ،ج۷،ص۱۰۴)
کسی شخص میں خوبی دیکھی اس کو اچھی حالت میں پایا اس کے دل میں یہ آرزو ہے کہ یہ نعمت اس سے جاتی رہے اور مجھے مل جائے۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ۱۶،ص۵۴۲)
جنایات مادون النفس(یعنی قتل کے علاوہ)میں سے جن میں قصاص نہیں اور شارع نے کوئی اَرش بھی معین نہیں کیا ہے ان میں جو تاوان لازم آتا ہے اس کو حکومت عدل کہتے ہیں۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ۱۸،ص۸۳۰)
دَین (قرض)کو اپنے ذمہ سے دوسرے کے ذمہ کی طرف منتقل کر دینے کو حوالہ کہتے ہیں۔
(بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۲،ص۸۷۴)