(غیرمسلم)پیداوارکاکوئی آدھاحصہ یاتہائی یاچوتھائی وغیرہاجومقررہو(وہ اسلامی ملک کو ادا کریں)۔
(ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۳۷)
خمر انگور کی شراب یعنی انگور کا کچا پانی جس میں جوش آجائے اور شدت پیدا ہو جائے،کبھی ہرشراب کومجازاً خمر کہہ دیتے ہیں۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۷،ص۶۷۱)
جس میں مردوعورت دونوں کی علامتیں پائی جائیں اور یہ ثابت نہ ہوکہ مرد ہے یاعورت۔
وہ اختیار جونابالغ کو بالغ ہونے پر حاصل ہوتاہے کہ وہ بلوغت سے پہلے کئے ہوئے نکاح کو فسخ کرے یا قائم رکھے ۔
(ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ۷،ص۸۷)
بغیردیکھے کوئی چیز خریدنااوردیکھنے کے بعداس چیز کے پسندنہ آنے پرچاہے تو خریدار بیع کو فسخ(ختم)کر دے اس اختیار کو خیاررؤیت کہتے ہیں۔
(ماخوذاز بہارشریعت ،ج۲،حصہ۱۱، ص۶۶۱)
بائع اورمشتری کو یہ حق حاصل ہے کہ عقد میں یہ شرط کردیں کہ اگرمنظور نہ ہوا توبیع باقی نہ رہے گی اسے خیارشرط کہتے ہیں مگر یہ اختیار تین دن سے زیادہ کا نہیں ہو سکتا ۔
(ماخوذاز بہارشریعت ،ج۲،حصہ۱۱ ،ص۶۴۷،۶۴۸)
بائع کا مبیع کو عیب بیان کئے بغیر بیچنا یامشتری کا ثمن میں عیب بیان کیے بغیر چیز خریدنااور عیب پر مطلع ہونے کے بعداس چیز کے واپس کردینے کے اختیار کو خیار عیب کہتے ہیں۔
(ماخوذازبہارشریعت،ج۲، حصہ۱۱،ص۶۷۳)
وہ ملک ہے کہ فی الحال اس میں اسلامی سلطنت ہویااب نہیں توپہلے تھی اورغیرمسلم بادشاہ نے اس میں شعائراسلام مثل جمعہ وعیدین واذان واقامت وجماعت باقی رکھے(تو بھی دارالاسلام ہے)۔