| بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14) |
وہ دار(ملک)جہاں کبھی سلطنت اسلامی نہ ہوئی یاہوئی اورپھرایسی غیرقوم کا تسلُّط ہوگیاجس نے شعائر اسلام مثل جمعہ وعیدین واذان و اقامت وجماعت یک لَخْت اٹھادئیے اورشعائرکُفرجاری کردئیے اورکوئی شخص اَمان اول پرباقی نہ رہااوروہ جگہ چاروں طرف سے دارالاسلام میں گِھری ہوئی نہیں تووہ دارالحرب ہے۔
(ماخوذازازفتاو ی رضویہ، ج۱۷،ص۳۶۷)
101 دامِعہ
سر کی جلد کے اس زخم کو کہتے ہیں جس میں خون چھنک آئے مگر بہے نہیں۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۸،ص۸۴۲)
102 دامِیہ
سر کی جلد کے اس زخم کو کہتے ہیں جس میں خون بہہ جائے۔
(ایضاً)
103 دائِن
وہ شخص جس کا کسی پر دَین ہو،قرض،ادھار دینے والا۔
104 دِیانات
اس سے مراد وہی چیزیں ہیں جن کا تعلق بندہ اور رب کے مابین ہے۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۶،ص۴۰۰)
105 دِیَت
دیت اس مال کو کہتے ہیں جو نفس(جان)کے بدلے میں لازم ہوتاہے ۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۸،ص۸۳۰)
106 دَیْن
جو چیز واجب فی الذمہ ہو کسی عقد مثلاً بیع یا اجارہ کی وجہ سے یا کسی چیز کے ہلاک کرنے سے اسکے ذمہ تاوان ہو یا قرض کی وجہ سے واجب ہو، ان سب کو دَین کہتے ہیں۔
(حاشیہ بہارشریعت،ج۲، حصہ ۱۱،ص۷۵۲)
107 دَینِ مؤَ جَّل
وہ دین جس کے لیے کوئی میعاد مقرر ہو۔
(ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ۷ ،ص۷۵)
108 دَینِ میعادی
وہ دین جس کے لیے کوئی میعاد مقرر ہو۔
(ایضاً)
ذ
109 ذِمی
ذمی اس کافرکوکہتے ہیں جس کے جان ومال کی حفاظت کابادشاہ اسلام نے جزیہ کے بدلے ذمہ لیاہو۔
(ماخوذمن الموسوعۃ الفقہیۃ،ج۷،ص۱۰۴)
و
(فتاوی فیض الرسول، ج۱،ص۵۰۱)
110 ذَوِی الْاَرْحام
قریبی رشتہ دار،علم فرائض کی اصطلاح میں اس سے مراد وہ رشتہ دارہیں جونہ تواصحاب فرائض میں سے ہیں اورنہ ہی عصبات میں سے ہیں انھیں ذی رحم محرم بھی کہتے ہیں۔
(بہارشریعت، ج۳،حصہ ۲۰،ص۱۱۶۰)
ر
111 راہن
جو شخص اپنی چیز کسی کے پاس گروی رکھتاہے اسے راہن کہتے ہیں۔
(بہار شریعت ،ج۳،حصہ۱۷ ،ص۶۹۶)
112 رافضی
تفصیل دیکھئے بہارشریعت ،جلد اوّل، حصہ اوّل ،صفحہ ۲۰۵۔